
28 مئی 1998ء ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہے، چاغی میں ہونے والے ایٹمی تجربات پاکستان کی دفاعی خودمختاری، قومی وقار اور تکنیکی مہارت کا سنگ میل تھے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا یوم تکبیر کے موقع پر پیغام
منگل 27 مئی 2025 22:50
(جاری ہے)
سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ یوم تکبیر ہمارے سائنسی و عسکری عزم، پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی وحدت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان کی جوہری صلاحیت ہماری خود انحصاری اور دفاعی خودکفالت کی عکاس ہے، آج کا دن دشمن کو یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ ہماری دفاعی تیاری اور عسکری صلاحیتوں کا مظہر تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے جدید ٹیکنالوجی اور بہترین حکمت عملی سے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور ملک کی بحری، بری و فضائی سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے یوم تکبیر کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بصیرت افروز قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مدبرانہ رہنمائی نے ریاستی اداروں میں ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کا موقف موثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی پالیسی امن پر مبنی ہے تاہم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو یہ پیغام مل چکا ہے کہ پاکستان کے دفاعی نظام اور سٹریٹجک کمانڈ کے ہوتے ہوئے وطن کی طرف اٹھنے والی ہر میلی نظر کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستانی عوام کے جذبہ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف عسکری طور پر مضبوط ہے بلکہ عوامی اتحاد اور ایثار کی قوت سے بھی ناقابل شکست ہے، یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قومی سلامتی صرف ہتھیاروں سے نہیں، بلکہ قومی اتحاد، یکجہتی اور جذبہ ایثار سے وابستہ ہے۔انہوں نے مسلح افواج کے شہداء، پاک بھارت کشیدگی کے دوران شہید ہونے والے شہریوں اور دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے 90 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان قربانیوں نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور باوقار ریاست ہے جو دہشت گردی کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یوم تکبیر کے پیغام کو زندہ رکھتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط، محفوظ اور خودمختار ریاست بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی
-
اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون سے داخلے کی اجازت
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت ہے‘ گورنرپنجاب
-
وفاق ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں‘ آصف زرداری
-
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی ملاقات، بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا
-
آندھی و بارشوں کے باعث 3شہری جاں بحق ،25زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے
-
لاہورکے سکولوں میں25 ہزارجعلی انرولمنٹس پکڑی گئیں
-
حکومت زرعی اخراجات اورموسمیاتی اثرات سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ریلیف پیکیج پرغو رکر رہی ہے، رانا تنویرحسین
-
عارف والا، گھریلو رنجش پر بھائی نے فائرنگ کرکی20 سالہ سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.