
28مئی پاکستان کی تاریخ میں قومی دفاع اور خودمختاری کی علامت ہے‘رانا مشہود احمد خان
نواز شریف نے امریکی دبائو اور اربوں ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرا کر پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا‘خطاب
بدھ 28 مئی 2025 17:14

(جاری ہے)
انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے والوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خاموش رہے، ان کا اس ملک میں کوئی مقام نہیں۔
انہوں نے علامہ اقبال اور قائداعظم کی نظریاتی بنیادوں اور تحریکِ آزادی کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی تحفے کے طور پر نہیں بلکہ لاکھوں جانوں کی قربانی کے بعد حاصل ہوا۔رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھارتی جارحیت کے مقابلے کے لیے ناگزیر تھا۔ نواز شریف نے امریکی دبائو اور اربوں ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرا کر پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ذوالفقار علی بھٹو کو ایٹمی پروگرام میں کردار ادا کرنے پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف جے ایف 17اور جے 10جیسے منصوبے مکمل کیے بلکہ دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ رانا مشہود نے کہا کہ نوجوان نسل ماضی کے ہیروز سے سبق لے اور قومی ترقی میں کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو روایتی یا ہائبرڈ جنگ سے شکست نہیں دی جا سکتی اور قومی اتحاد ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ تقریب میں یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، COTHM، NAVTTC، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، کنیئرڈ کالج اور سپیریئر یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ بھی شریک ہوئے۔
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی
-
اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون سے داخلے کی اجازت
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت ہے‘ گورنرپنجاب
-
وفاق ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں‘ آصف زرداری
-
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی ملاقات، بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا
-
آندھی و بارشوں کے باعث 3شہری جاں بحق ،25زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے
-
لاہورکے سکولوں میں25 ہزارجعلی انرولمنٹس پکڑی گئیں
-
حکومت زرعی اخراجات اورموسمیاتی اثرات سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ریلیف پیکیج پرغو رکر رہی ہے، رانا تنویرحسین
-
عارف والا، گھریلو رنجش پر بھائی نے فائرنگ کرکی20 سالہ سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.