نیو کلئیر پاور پاکستان مضبوط قیادت کے ساتھ ایشین ٹائیگر بن چکا ہے، وفاقی وزیر حنیف عباسی کا راولپنڈی میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب

بدھ 28 مئی 2025 17:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا، مسلم لیگ ن کا کارکن اپنے لیڈر اور پارٹی کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا ہے، مریم نواز نے ہمت کے ساتھ اپنے والد کے ساتھ جیلیں کاٹیں، 28 مئی کو میاں نواز شریف نے بھارتی دھماکوں کا جواب دے کر ملک کا دفاع مستحکم کیا اور آج ہمارا ملک نیو کلئیر پاور ہے،پاکستان ایک مضبوط قیادت کے ساتھ ایشین ٹائیگر بن چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے بدھ کو راولپنڈی میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ راولپنڈی کی قائدین سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ،اراکین قومی اسمبلی دانیال چوہدری ،طاہرہ اورنگزیب،ملک ابرار احمد ،ایم پی اے راجہ حنیف ،ضیاء اللہ شاہ،پی ایم ایل این کے مرکزی راہنما پیرزادہ راحت قدوسی،راجہ جاوید اخلاص ،حاجی پرویز خان،سابق میئر سردار نسیم خان سمیت لیگی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بھارتی دھماکوں کا جواب دے کر پوری قوم کا سر فخرسےبلند کیا ہے۔راولپنڈی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی میں ویمن چلڈرن ہسپتال 10 ارب روپےکی لاگت سے جلد مکمل کریں گے جبکہ نالہ لئی ایکسپریس وے بھی مکمل کیا جائے گا،راولپنڈی سے لاہور تک نیا ریلوے ٹریک بنایا جائے گا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر کی وجہ سے پاکستان کا سر فخر سے بلندہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر جس طرح دشمن پر ٹوٹ پڑے وہ دنیا نے دیکھا، حالیہ صورت حال میں پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہوئی۔حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے جب منہ توڑ جواب دیا تو بھارت کےمیزائل سٹوریج اور ملٹری انسٹالیشن تباہ ہوئیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے کامیاب حکمت عملی سے بھارت کو تنہا کردیا، عالمی میڈیا آج پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کر رہی ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جلائو گھیرائو اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،آج سے ایک ماہ پہلے یہ حقیقت سمجھ آئی کہ یوم تکبیر کی اہمیت کیا ہے اورسوشل میڈیا پر باتیں کرنے والے نوجوان بھی سمجھ چکے ہیں، 28 مئی کے دھماکوں نے ہمیں بچایا۔

سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے یوم تکبیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو میاں نواز شریف کو دھمکایا گیا ڈاریا گیا مگر پاکستان کا بیٹا ڈٹ گیا،میاں نواز شریف کو کہا گیا کہ دھماکے کئے تو امداد بن کردیں گے مگر میاں صاحب نے کہا کہ یہ ملک کے دفاع کا معاملہ ہے اور پانچ کے مقابلے میں چھ دھماکے کر دکھائے،پاکستان کی فوج اور وزیر اعظم شہباز شریف نے 10 مئی کے دن دشمن کو منہ توڑ جواب دیا،بھارت کو ایسا منہ توڑ حواب دیا گیا ہے کہ بھارت کی آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی،پہلے بھارت کے پاس واش رومز نہیں تھے دس مئی کے بعد اب بھارت کے پاس کچھ نہیں بچاہے،پہلگام کے افسوسناک واقعہ کے بعد پاکستان کے خلاف جھوٹا پر اپیگنڈا کیا گیا اوربھارت نے معصوم شہریوں کی جان لی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 10 مئی کے دن بھارت بھول چکا تھا کہ ہمارے پاس شہادت کے جذبے سے بھرپور فوج ہے۔ ایم این اے طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ امریکہ کے دبائو کے باوجود میاں نواز شریف نے چھ ایٹمی دھماکے کئے اورمیاں نواز شریف نے بل کلنٹن پر واضح کیا تھا کہ وہ اپنی قوم اور فوج کے جذبات کو سامنے رکھ کر دھماکے ضرور کریں گے۔مسلم لیگ راولپنڈی ڈویژن کے صدر وایم این اے ملک ابرار احمد نے کہ کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہم ترین دن ہے،پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا میاں شہباز شریف آرمی چیف اور دیگر قیادت نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

سابق میئر راولپنڈی ومسلم لیگ کے ضلعی صدر سردار نسیم خان نے کہا کہ آج مئی یوم تکبیر کے ساتھ یوم تشکر بھی ہے اور قائد پاکستان نے 27 سال قبل چھ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنایا،اگر میاں نواز شریف کا نام نکال دیا جائے تو ترقی کا نام ونشان نہیں ہوتا،بھارت نے رات کے وقت جو بزدلانہ حملہ کیا اس کا جو جواب مسلح افواج نے دیا۔