
ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا، پاک بھارت کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی ، ڈونلڈ ٹرمپ
ہم نے گولیوں کے بجائے تجارت کو ترجیح دی اور یہی ہماری اصل کامیابی ہے، جنگ بندی پر پاک بھارت رہنماوں کا شکریہ اداکرتا ہوں، امریکی صدر کی اوول میں میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 31 مئی 2025
10:23

(جاری ہے)
ہم کسی سے بھی بہتر لڑسکتے ہیں ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ امریکہ ایران جوہری پروگرام معاہدے کے قریب ہیں۔ چینی صدر سے تجارت اور ٹیرف پر بات کروں گا۔ امید ہے تجارت اور ٹیرف پر امریکا چین اختلافات دور ہو جائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے کہاتھاکہ میں نے پاکستان اور بھارت سے کہا کہ تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑھتا جا رہا تھا۔وائٹ ہاوس میں جنوبی افریقہ کے صدر رامافوساکے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے فریقین کے درمیان تجارت کے ذریعے تنازع ختم کیاتھا۔امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے کی تعریف کی تھی۔ٹرمپ کا ایک مرتبہ پھر کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ امریکہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کر رہا تھا۔ پاکستان کے لوگ بہترین اور لیڈر عظیم تھے۔ بھارت میں میرا دوست نریندر مودی تھا۔امریکی صدر کاگفتگو کے دوران کہنا تھا کہ آپ دیکھیں کہ ہم نے پاکستان اور انڈیا کےساتھ کیا کیا، میں نے ان کا مسئلہ تجارت کے ذریعے حل کیاتھا۔مزید اہم خبریں
-
صرف 1 ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
-
بلاول بھٹو کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ
-
وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے
-
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں
-
ملک کو آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
-
وزیر اعظم کی متاثرہ علاقوں سے عوام کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت، متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شہباز شریف
-
پلاننگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سفاری زُو کے ماسٹر پلان کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری دے دی
-
سیلاب متاثرین کے حق کے لیے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے
-
مری،آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں
-
امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت
-
وزیراعلی سندھ کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.