
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،مختلف وزارتوں و ڈویژنز کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری
پیر 2 جون 2025 22:10
(جاری ہے)
وزارت خزانہ کے لیے 5.6 ارب روپے کی ٹی ایس جی، جو ایشیائی ترقیاتی بینک کے ویمن انکلوسیو فنانس (ڈبلیو آئی ایف) منصوبے کے لیے روپے کے مساوی رقم کی فراہمی کے لیے دی جائے گی۔
وزارت داخلہ و انسداد منشیات کے لیے 231.893 ملین روپے کی ٹی ایس جی، جو سول آرمڈ فورسز کی اضافی مالی ضروریات کے لیے فراہم کی جائے گی۔ وزارت داخلہ و انسداد منشیات کے لیے 64 ملین روپے کی ٹی ایس جی، جو پاکستان پی ڈبلیو ڈی سے سی ڈی اے کو منتقل کیے گئے عملے کے اخراجات کی مد میں دی جائے گی۔وزارت پارلیمانی امور کے لیے 50 ملین روپے کی ٹی ایس جی، جو پلڈاٹ کو جمہوریت کے فروغ، گورننس اور عوامی پالیسی پر توجہ کے لیے دی جائے گی۔پٹرولیم ڈویژن کے لیے 90 ملین روپے کی ٹی ایس جی، جو صوبہ پنجاب میں گیس سکیموں کے نفاذ کے لیے دی جائے گی۔ وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے لیے 100 ملین روپے کی ٹی ایس جی، جو ایس او ایس چلڈرن ولیجز پاکستان کو گرانٹ کی صورت میں دی جائے گی۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے لیے 1.889 ارب روپے کی ٹی ایس جی، جو اشتہاری واجبات اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کے لیے دی جائے گی۔وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کے لیے 2.150 ارب روپے کی ٹی ایس جی، جو پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو ضلع صوابی کی ترقیاتی سکیموں کے نفاذ کے لیے منتقل کی جائے گی۔ وزارت دفاع کے لیے 1.70 ارب روپے کی ٹی ایس جی، جو آئی ایس پی آر کی تکنیکی اپ گریڈیشن کے لیے دی جائے گی۔وزارت داخلہ و انسداد منشیات کے لیے 400 ملین روپے کی ٹی ایس جی، جو پائیدار ترقیاتی اہداف کی حصولی پروگرام (ایس اے پی) کے تحت ترقیاتی اخراجات کے لیے دی جائے گی۔اقتصادی امور ڈویژن کے لیے 40.34 ارب روپے کی ٹی ایس جی، جو مالی سال 2024-25 کے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینوں کے مطابق قلیل مدتی غیر ملکی قرضوں کی واپسی کے لیے دی جائے گی۔ وزارت قانون و انصاف کے لیے 2.232 ملین روپے کی ٹی ایس جی، جو اسلام آباد میں ضلعی عدالتوں کے قیام سے متعلق منصوبے میں سی ڈی اے کو رقوم کی واپسی کے لیے دی جائے گی۔وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے لیے 2.750 ملین روپے کی ٹی ایس جی، جو وزیراعظم کے یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے دی جائے گی۔ پاور ڈویژن کے لیے 750 ملین روپے کی ٹی ایس جی، جو ترقیاتی اخراجات کے لیے دی جائے گی۔ وزارت داخلہ کے لیے 1.2 ارب روپے کی ٹی ایس جی، جو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کے 23 ویں اجلاس کے انعقاد کے لیے دی جائے گی۔وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے لیے 14 ملین روپے کی ٹی ایس جی، جو ملازمین سے متعلق اخراجات کے لیے دی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے لیے 294 ملین روپے کی ٹی ایس جی، جو کے اے جی بی اور سیفران کی ضم شدہ وزارت سے متعلق ہے۔ای سی سی نے پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ 1145 میگاواٹ کراچی نیوکلیئر پلانٹ یونٹ-2 (K-2) اور یونٹ-3 (K-3) کے لیے سہ فریقی پاور پرچیز معاہدے کی منظوری دے دی۔پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے مشکے-تھلیاں-تاروجبہ وائٹ آئل پائپ لائن سے متعلق سمری پر ای سی سی نے منصوبے کی مکمل حمایت کی تاہم فنانس، پلاننگ اور پٹرولیم ڈویژنز سے مالیاتی اور آپریشنل پہلوئوں پر تفصیلی کام کی ہدایت دیتے ہوئے معاملے کو اگلے اجلاس تک موخر کر دیا۔ای سی سی نے وزارت تجارت کی جانب سے پیش کردہ سمری پر غور کیا اور ریاستی دفاعی پیداوار کے اداروں اور ان کی مکمل ملکیتی تجارتی ذیلی کمپنیوں کے لیے درآمدی پالیسی آرڈر میں ترمیم کی منظوری دی۔ای سی سی نے وزارت خزانہ کی جانب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے شروع کیے گئے خواتین کی شمولیت پر مبنی مالی منصوبے کے تحت ’’ویمن انکلوسیو فنانس سپورٹ فنڈ‘‘ ٹرسٹ کے قیام کی تجویز منظور کر لی۔ای سی سی نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے تمباکو کی فصل (2025) کے لیے کم از کم قیمتوں کے تعین اور سال 2025-26 کے لیے تمباکو سیس کی شرح میں ترمیم سے متعلق سمری پر غور کیا اور منظوری دے دی۔ ساتھ ہی وزارت کو ہدایت کی گئی کہ وہ مستقبل میں موجودہ نظام کو ختم کرنے اور فصلوں کے شعبے میں ڈی ریگولیشن کے فروغ سے متعلق حکومتی پالیسی کے مطابق ایک جامع منصوبہ پیش کرے۔ای سی سی نے وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کی ایک سمری بھی منظور کی جس کے تحت حکومت سندھ سے حیدرآباد پیکیج (PSDP#223) اور کراچی (PSDP#222) کی سکیموں کو پی آئی ڈی سی ایل کو منتقل کرنے سے متعلق ہدایات واپس لے لی گئیں۔کمیٹی نے وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کردہ سرکاری ملازمین کو اعزازیہ دینے کی پالیسی پر بھی غور کیا اور اسے منظور کر لیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان، چیئرمین ایس ای سی پی اور متعلقہ وزارتوں و ڈویژنز کے وفاقی سیکرٹریز و سینئر افسران نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.