Live Updates

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد سے روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے سفیر ویسلی نیبنزیا کی ملاقات

منگل 3 جون 2025 01:20

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد سے روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے سفیر ویسلی نیبنزیا نے ملاقات کی۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی ایک پریس ریلیز کے مطابق بلاول بھٹو نے روسی سفیر کو پہلگام حملے کے بعد کی صورت حال، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد الزامات اور سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے جس میں 80 ہزار سے زائد شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے اندر بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔بلاول نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کا انحصار جموں و کشمیر تنازعہ کا بین الاقوامی قانون کے مطابق منصفانہ اور پرامن حل پر ہے۔موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کاری کے وزیر مصدق ملک نے روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی منسوخی سے ہونے والے انسانی اثرات سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ معاہدے میں اسے معطل کرنے کی کوئی شق نہیں ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات