Live Updates

ملک کے استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہئے‘گورنر پنجاب

منگل 3 جون 2025 21:49

ملک کے استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہئے‘گورنر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک کے استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہئے، بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف ملنا چاہئے۔یہ بات اُنہوں نے یہاںگورنر ہائوس لاہور میں مسلم لیگ ق کے اعلیٰ سطحی وفدسے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے رضوان صادق خان کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سردار ظہیر تحصیل صدر پیپلز پارٹی فتح جنگ اورسردار محمد علی خان بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی اتحاد و یکجہتی میں ہے، سب کومل کر ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔اُنہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے آج ملکی معیشت سمیت کئی شعبوں میں بہتری آرہی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات کوکم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں بھی صحت اور تعلیم کی سہولیات مہیا کرینے کے لئے خصوصی اقدامات کرے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہاوس کے دروازے صرف پیپلز پارٹی کے ورکرز کے لیے نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے کھلے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت اور ان کا خاندان سیاست میں شرافت اور وضع داری کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ وفد کے سربراہ رضوان صادق خان نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان نے ہمیشہ شرافت اور اصولوں کی سیاست کی ہے اورانکی بطور گورنر پنجاب تقرری ضلع اٹک کے لیے اعزاز ہے۔چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان ڈاکٹر محمد امجدنے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ہماری لیڈر شپ کا بہت احترام اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات ملک غلام مصطفی اعوان (جنڈ) نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان پیپلز پارٹی کا بہترین انتخاب ہیں۔وفد میںچیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان، ڈاکٹر محمد امجد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ملک غلام مصطفی اعوان (جنڈ)، چوہدری یاسر عرفات سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ایم ایل ق پنجاب، مہرین ملک نائب صدر ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رحیم اعوان ایڈووکیٹ، ایڈشنل انفارمیشن سیکرٹری انیلا چوھدری ، جوائنٹ سیکرٹری عاطف مغل جنرل سیکرٹری اسلام آباد چوھدری جہانگیر شامل تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات