
غ*حکومت پنجاب کی پالیسی سے زراعت تباہ کسانوں کا معاشی استحصال ہوا: لیاقت بلوچ
جمعرات 5 جون 2025 20:20
(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے ہوئے کہا کہ زراعت کی ترقی، استحکام اور کِسانوں کی خوشحالی سے پاکستان مستحکم ہوگا۔ پرانے قرضوں کی ادائیگی کے لیے نئے قرضوں کے حصول کا معاشی نظریہ 25 کروڑ پاکستانی عوام کے لیے ذِلّت، رُسوائی اور معاشی تباہی کا باعث بن گیا ہے۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے زراعت، کِسانوں/ ہاریوں اور گندم کے کاشتکاروں کو بڑے نقصانات سے دوچار کر دیا ہے۔ دو سال سے گندم، چاول، گنا اور کپاس کے کاشت کار بے یقینی اور ساہوکاروں کے ظالمانہ استحصال کا شکار ہیں۔ خودداری، خودانحصاری، اپنے قومی وسائل پر اعتماد ہی اقتصادی بحرانوں کا حقیقی حل ہے۔ پانی کے مسئلہ پر صوبوں کی شکایات جاری ہیں اور انڈیا نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کیا ہوا ہے۔ انڈیا کو پانی روکنے کے انسان دُشمن اقدام سے بھی روکنا لازم ہے اور پانی کے ذخائر میں اضافہ کے لیے نئے ڈیموں، آبی ذخائر (بالخصوص عرصہ دراز سے زیرالتواء بھاشا ڈیم، داسو ڈیم اور مہمند ڈیم جیسے اہم منصوبوں) کی مزید کسی تاخیر کے بغیر جنگی بنیادوں پر تعمیر بھی ازحد ضروری ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی محبت میں سرشار اور گرفتار ہیں، انڈیا خطرناک اور شاطر دشمن ہے، اِس کے مقابلہ کے لیے بُنیان مًّرصُوص والا جذبہ اور قومی وحدت برقرار رکھنا ہوگا۔ پاک بھارت جنگ بندی میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار اچھا ہے لیکن غزہ پر اسرائیلی صیہونی ظلم اور انسانی قتلِ عام رکوانے کی بجائے اُسے شہہ دینے کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی قراردادوں کو ویٹو کرنا امریکہ کا دُنیا میں اًمن کے قیام کے حوالے سے دوغلے پن کو ظاہر کرتا ہے۔ عالمی اًمن کے لیے کشمیر و فلسطین کے مسائل کا حل ناگزیر ہے۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.