
وزیراعطم شہباز شریف کے حالیہ دورے پاکستان کے وقار میں اضافے کا باعث بنے، وزیراعظم کی قیادت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی کے تحت پاکستان کو عظیم کامیابیاں حاصل ہوئیں، عطاء اللہ تارڑ
اتوار 8 جون 2025 19:40
(جاری ہے)
بعد ازاں سعودی ولی عہد خود وزیراعظم کی گاڑی ڈرائیو کر کے شاہی ظہرانے میں لے کر گئے جس میں مشرق وسطیٰ کے شاہی خاندانوں کے نمائندگان، سعودی کابینہ کے تمام وزراء اور سول و عسکری قیادت شریک تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے وقار اور عزت کا بین ثبوت ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے اس سے قبل ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کے کامیاب دورے کئے جن میں پاکستان کو بے حد پذیرائی ملی۔ وزیراعظم نے عید کے پرمسرت موقع پر مختلف دوست ممالک کے سربراہان سے ٹیلیفون پر بات کی۔ وزیراعظم نے صوبوں کے گورنرز، وزراء اعلیٰ، سیاسی قائدین بشمول مولانا فضل الرحمان، چوہدری سالک حسین، آفتاب شیرپائو، ایمل ولی، خالد مقبول صدیقی و دیگر کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر، عمان کے سلطان، امیر قطر، ایرانی صدر، آذربائیجان اور ازبکستان کے صدور سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں باہمی تعلقات، سفارتی تعاون اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی موثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور سفارتی سطح پر کئی ممالک نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو عسکری برتری حاصل ہوئی جسے پوری دنیا نے تسلیم کیا اور اس کے سفارتی سطح پر مثبت ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مختلف ممالک کے دورے کر رہے ہیں، یہ سب وزیراعظم کی قیادت میں ایک اجتماعی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام پر فوکس کرے اور ترقی کی جانب گامزن ہو۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عسکری اور سفارتی میدان میں فتح دی ہے کیونکہ ہم حق و سوچ پر تھے اور دنیا نے ہمارے موقف کو سنا اور تسلیم کیا۔
مزید اہم خبریں
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
-
اسرائیلی حملے نہ رکے تو ایران کی جوابی کارروائی مزید سنگین ہو گی.ایرانی صدر
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ قبول کرنے کی اپیل
-
ایران کے میزائل حملوں میں10افراد ہلاک ‘سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں.اسرائیلی حکام
-
اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے ‘ اس کاخمیازہ بھگتنا ہوگا.ایران
-
ایئرانڈیا کے طیارے کی تباہی اور 270 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکام کا تمام بوئنگ 787 طیاروں کی مکمل جانچ کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.