Live Updates
پی ایس ڈی پی کے تحت ایچ ای سی کے 129 جاری اور 12 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 39488 ملین روپے مختص
منگل 10 جون 2025
20:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے 129 جاری اور 12 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 39488 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں سے 129 جاری منصوبوں کیلئے 38488 ملین روپے جبکہ 12 نئے منصوبوں کیلئے 1000 ملین روپے مختص کئے ہیں۔
منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق مختلف ممالک کے ساتھ ایچ ای سی کے باہمی معاہدوں کے تحت اکیڈمک و ریسرچ روابط کیلئے 60 ملین روپے، یونیورسٹیز کے سی پیک کنسورشیم کے تحت اکیڈمک تعاون کیلئے 200 ملین روپے، افغان طلباء کو علامہ محمد اقبال کے 3000 وظائف کے لئے 500 ملین روپے، گوادر کے طلباء کو ایچ ای سی سکالرشپ فراہم کرنے کیلئے 18 ملین روپے، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کیلئے 200 ملین روپے، شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی میں ہاسٹل اور اکیڈمک بلاک کی تعمیر کیلئے 100 ملین روپے، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے مین کیمپس کی تعمیر کیلئے 10 ملین روپے، قائد عوام یونیورسٹی (Quest) نوابشاہ میں دو نئے شعبوں سافٹ ویئر انجینئرنگ اور انوائرنمنٹل انجینئرنگ کیلئے ضروری سہولیات کی تعمیر کیلئے 100 ملین روپے، بولان یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کی ترقی اور توسیع کیلئے 500 ملین روپے، لسبیلہ یونیورسٹی آف کلچر کی ترقی کیلئے 350 ملین روپے، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے مین کیمپس کی ترقی کیلئے 250 ملین روپے، نسٹ راولپنڈی کی ترقی کیلئے 500 ملین روپے، بونیر یونیورسٹی سوات کی ترقی کیلئے 244 ملین روپے، ساہیوال یونیورسٹی کی ترقی کیلئے 200 ملین روپے، آزاد کشمیر ویمن یونیورسٹی باغ کے قیام کیلئے 300 ملین روپے، فاٹا یونیورسٹی کے قیام کیلئے 65 ملین روپے، فیڈرل انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد سندھ کے قیام کیلئے 150 ملین روپے، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی خضدار میں چار نئے شعبوں کے قیام کیلئے 300 ملین روپے، کامیاب جوان سپورٹس اکیڈمیز اور یوتھ اولمپکس ایچ ای سی کے قیام کیلئے 611 ملین روپے، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے نیوکیمپس کے قیام کیلئے 200 ملین روپے، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے نیوکیمپس کے قیام کیلئے 200 ملین روپے، نثار احمد صدیقی ٹیکنالوجی پارک سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے قیام کیلئے 100 ملین روپے، ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کیلئے 727 ملین روپے، ڈیرہ مراد جمالی میں یونیورسٹی کالج کے قیام کیلئے 329 ملین روپے، یونیورسٹی کالج ڑوب کے قیام کیلئے 350 ملین روپے، یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے قیام کیلئے 558 ملین روپے، یونیورسٹی آف تربت کے قیام کیلئے 300 ملین روپے، پاکستانی یونیورسٹیوں کی فیکلٹی کے ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 500 ملین روپے، کراچی یونیورسٹی میں اکیڈمک سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے 300 ملین روپے، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سب کیمپس لاہور میں انوویشن سنٹر اور سافٹ ویئر پارک کیلئے 400 ملین روپے، ایچ ای سی کے مختص شعبوں میں ایم ایس، ایم فل، لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی، اوورسیز سکالرشپس کیلئے 2300 ملین روپے، پاک۔
(جاری ہے)
یوکے ایجوکیشن گیٹ وے۔ایچ ای سی کیلئے 417 ملین روپے، پاکستان سری لنکا اعلیٰ تعلیمی تعاون پروگرام کیلئے 280 ملین روپے، پاکستان امریکہ نالج کوریڈور کے تحت پی ایچ ڈی سکالرشپ پروگرام کیلئے 3670 ملین روپے، بچوں کی غذائیت کو بہتر بنانے کیلئے پاک۔کوریا نیوٹریشن سنٹر کے قیام کیلئے 800 ملین روپے، نارووال میں نیشنل سپورٹس سٹی کے قیام کیلئے 750 ملین روپے، یونیورسٹی آف گوادر کے قیام کیلئے 500 ملین روپے، ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام پاکستان کیلئے 2713 ملین روپے اور یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے چھوٹا گلہ کیمپس کے بقیہ کام کو مکمل کرنے کیلئے 1500 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جبکہ نئے منصوبوں میں بنگلہ دیش، ازبکستان اور دیگر دوست ممالک کے طلباء کیلئے علامہ محمد اقبال سکالرشپس پروگرام کیلئے 50 ملین روپے، ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کیلئے 50 ملین روپے، یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی ترقی کیلئے 50 ملین روپے، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کراچی میں کیمپس کی تعمیر کیلئے 100 ملین روپے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی راجن پور کے قیام کیلئے 50 ملین روپے، این سی اے کراچی کیمپس کے قیام کیلئے 100 ملین روپے، یو ای ٹی لاہور اور سب کیمپسز میں ہاسٹلز کیلئے 100 ملین روپے، پاک۔
امریکہ ایجوکیشن گیٹ وے فیز ٹو کیلئے 50 ملین روپے، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مختلف معذوری کے شکار طلباء کیلئے وزیراعظم سکیم کے تحت ویل چیئرز، نابینا طلبائ کیلئے لیپ ٹاپس، آڈیو ویڈیو ویڑول ڈیوائسز کیلئے 50 ملین روپے، مظفرگڑھ میں یونیورسٹی کیمپس کیلئے 150 ملین روپے، یو وی اے ایس پتوکی کیمپس کیلئے 150 ملین روپے اور بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس میں اکیڈمک و ریسرچ پروگراموں کیلئے 100 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات