Live Updates

۵پاکستان کا اعلی سطحی پارلیمانی وفد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز پہنچ گیا

۷وفد کے دورے کا مقصد، بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیش کرنا ہے وفد مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کی اہمیت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اجاگر کر رہا ہے،سفارتخانہ یورپی یونین

بدھ 11 جون 2025 21:25

j اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)پاکستان کا اعلی سطحی پارلیمانی وفد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز پہنچ گیا، وفد کے ارکان واشنگٹن نیویارک اور لندن کے دوروں کے بعد برسلز پہنچے ہیں،پاکستانی سفارتخانہ یورپی ہونین کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد کے دورے کا مقصد، بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیش کرنا ہے وفد مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کی اہمیت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اجاگر کر رہا ہے، اعلامیہ کے مطابق وفد کے دیگر اراکین میں وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک، سابق وزیر اطلاعات و ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان شامل اس کے علاوہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سابق وزیر تجارت، دفاع اور امور خارجہ انجینئر خرم دستگیر خان بھی وفد میں شامل ہیں ایم کیو ایم کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر سید فیصل علی سبزواری بھی وفد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

برسلز پہنچنے پر یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور سفارت خانہ پاکستان میں تعینات افسران نے وفد کا خیر مقدم کیاوفد اپنے دورہ ئ برسلز کے دوران یورپی یونین اور بیلجیئم کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریگا پارلیمانی وفد، ان ملاقاتوں میں بھارت کی جارحیت اور پاک بھارت تنازع سے متعلق ’’غلط معلومات پر مبنی بھارتی مہم‘‘ کا مؤثر جواب دے گا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پارلیمانی وفد بھارت کے پاکستان مخالف عزائم اور جارحانہ اقدامات سے متعلق یورپی حکام کو آگاہ کریگایورپی حکام کے علاوہ پارلیمانی وفد کی برسلز میں یورپ کے معروف تھنک ٹینکس اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات