Live Updates

ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیاجائے،سینیٹر جام دوست محمد خان

جمعرات 19 جون 2025 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر جام دوست محمد خان نے کہا کہ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیاجائے۔جمعرات کوایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ 2025-26ء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں سکھر حیدرآباد موٹر ویز کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجزکاسامناہے۔الیکٹرک گاڑیاں ماحول دوست ہیں اور اخراجات بھی کم ہوں گے۔الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت جنگ کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کاموقف بہترین انداز میں پیش کیا۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی عزت و تکریم ملی ہے۔بعض بھگوڑے ملک کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات