Live Updates

سندھ اسمبلی نے شہید بینظیربھٹو کی 72ویں سالگرہ پر خراج تحسین کی قرارداد منظورکرلی

ہفتہ 21 جون 2025 20:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) سندھ اسمبلی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نثار کھوڑو نے پیش کی جو کہ منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں نثار کھوڑو نے قائم مقام اسپیکر سے رولز رلییکس کرکے قرارداد پیش کرنے کی درخواست کی اور قائم مقام اسپیکر نوید اینتھونی نے رولز کو ریلیکس کرکے نثار کھوڑو کو قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی اس دوران ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سمیت اپوزیشن کے اراکین نے احتجاجی طور پر واک آٹ کیا۔اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کے شہید بینظیر بھٹو قابل احترام ہیں تاہم بجٹ اجلاس کے دوران کوئی اور ایجنڈا نہیں لایا جاسکتا۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے کہا کہ اسپیکر کو رولز رلیکس کرکے قرارداد پیش کرنے کی اجازت دینے کے اختیارات ہیں۔ قائم مقام اسپیکر کی اجازت سے نثار کھوڑو نے قرارداد پیش کی۔ نثار کھوڑو کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان مسلم دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم اور جمہوریت کی علامت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی 72 ویں سالگرہ کے موقعے پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو جمھوریت کی علمبردار اور ایک باوقار رہنما تھی جنہوں نے اپنی جرات، بصیرت اور عزم کے ساتھ نسلوں کو متاثر کیا اور ملک کو امن، ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کیا ان کی قیادت میں تعلیم، صحت اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے اہم شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔شھید بینظیر بھٹو نے 1989ع میں میزائیل ٹیکنالاجی بورڈ قائم کرکے پاکستان کی میزائیل ٹیکنالاجی کو فروغ دیا جس سے میزائیل پروگرام کے کامیاب تجربات ممکن ہوئے اس اقدام نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا اور 1995ع میں چین کی مدد سے اس میں مزید اضافہ کیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کے شھید بینظیر بھٹو نے ثابت قدمی سے رواداری،مکالمے اور امن کو فروغ دیا اور دہشتگردی کیعذاب سے قوم کو نجات دلانے کی جدوجھد کی ان کا مشن جمھوری نظام اور مساوات پر مبنی معاشرے کا قیام تھا۔قرارداد میں مزید کہا گیا کے شھید بینظیر بھٹو نے اپنی شھادت کے ذریعے اپنے ورثے کو امر بنادیا جو آج بھی ہمیں ایک روشن مستقبل کی طرف رہنمای فراہم کرتا ہے جہاں مساوات اور نصاف کی حکمرانی ہو۔

قرارداد میں کہا گیا کے یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کے ایک ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کے لئے شھید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویزن کو آگے بڑھاتے رہینگے کیونکے اور ان کا مشن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری ہے۔ قرارداد پر خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کے شھید بینظیر بھٹو نے جمھوریت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی ان کی قربانی کی بدولت ملک میں آج جمھوریت قائم ہے۔

ایوان نے نثار کھوڑو کی قرارداد کو منظور کرلیا۔دریں اثنا سندھ اسمبلی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقرہب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسپیکر اور قائم مقام گورنر سید اویس قادر شاہ، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو ،سید قائم علی شاہ، آغا سراج درانی، ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی سمیت دیگر اراکین نے کیک کاٹا۔ کیک کاٹنے کی تقریب میں جمیل احمد سومرو، لال چند اکرانی، خرم کریم سومرو ، ندا کھوڑو اور سعدیہ جاوید سمیت دیگر اراکین نے بھی کیک کاٹا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات