Live Updates

قومی اسمبلی کے اجلاس میں انسانی حقوق ڈویڑن کے 1ارب74کروڑ35لاکھ سے زائد کی5 مطالبات زر منظور

بدھ 25 جون 2025 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں انسانی حقوق ڈویڑن کے 1ارب74کروڑ35لاکھ سے زائد کی5مطالبات زر منظور جبکہ اپوزیشن کی 96کٹوتی کی تحاریک کثرت رائے سے مسترد کر دی گیئں قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں منعقد ہوا انسانی حقوق ڈویڑن مطالبات زر منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے اور اپوزیشن نی96کٹوتی کی تحاریک قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ انسانی حقوق کی کٹ موشنز میں اچھی مثبت تجاویز ہوں گی جو قانون سازی ہم نے کی ہے ان کے بارے میں بات کی جاتی،معصوم سبجیکٹ کو سیاست کی نذر کردیا گیا قائمہ کمیٹیوں کی بات کی گئی،بجٹ کا قائمہ کمیٹیوں سے کیا تعلق ہیکمیٹیاں لوگوں کو ضمانتیں دلوانے کے لیے بالکل قائم نہیں کی گئیں قائمہ کمیٹی کے پاس قائمہ پولیس تفتیش کا اختیار بھی نہیں ہیوزارت انسانی حقوق کے پاس تین یا چار کمیشن ہیں اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج شور شرابہ کیا گیا وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کہا گیا کہ نفرت کے بیج بوئے جارہے ہیں ہم نے باریاں تب سے دیکھیں جب یہ فیڈر پیتے تھیذوالفقار علی بھٹو تختہ دار پر چڑھ گئینواز شریف نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں ہم قانون کے پابند ہیں قانون کے مطابق چلیں گے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ کل بات ہوئی کہ ایک دوسرے کو سنیں گیخود کیا کیا باتیں کی ہیں تو وزیر قانون کو بات کرنے دیں یہاں پر عامر ڈوگر اور بیرسٹر گوہر بھی نہیں جن سے بات کی جاسکیاجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سنی تحریک کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ انسانی حقوق کمیٹی کے گزشتہ چھ ماہ میں صرف دو اجلاس ہوئے ہیں باتیں صرف کاغذات پر نظر آتی ہیں عملدرآمد نظر نہیں آتاچھ چھ سو صفحات کی رپورٹس آتی ہیں وہ پچھلے سال کی کاپی پیسٹ کی ہوتا ہیانسانی حقوق کا مسئلہ تمام پاکستانیوں کا مسئلہ ہیاس مسئلے پر کسی کو بولنے کی اجازت نہیں ہیاس مسئلے پر کسی کو فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں ہیحکومت کی ذمہ داری ہے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے موجودہ حکومت ان حقوق کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ایک ممبر کی پینٹ اتاری جاتی ہے کپڑے پھاڑے جائیں تو متعلقہ آئی جی اس کا جواب تک دینا پسند نہیں کرتا ہمیں جیل کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی کمیٹی چیئرمین کی مرضی کے بغیر نظرثانی شدہ ایجنڈا کون جاری کرتا ہیآج ہماری باری ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کل یہ باری کسی اور کی ہو رکن اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ ہر شہری کے لئے کوئی انسانی حقوق میسر نہیں ہیں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس والے لاکھوں تنخواہوں لیتے ہیں انہوں نے کتنی دفعہ جیلوں کا دورہ کیا ہیان کو گرانٹ بالکل نہیں دی جائے رکن اسمبلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے 3 سال سے پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہیانسانی حقوق کی پامالی کا ایوارڈ پی ڈی ایم حکومت کو جائے گاخواتین کی وڈیوز بنا کر ان کو بلیک میل کرنے کا جرم ہو رہا ہیسیاسی آزادی نہیں ہیاقلیتوں کے حقوق پورے نہیں ہو رہیبانی پی ٹی آئی کو تکلیف پہنچانے کے لیے بشری بی بی کو جیل میں ڈالا گیاویمن امپاورمنٹ سینٹر بنایا جائے عام قیدیوں کے ساتھ نہ رکھا جائیخواتین اور بچوں کی جیل الگ بنائے جائیپی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار خان نے کہا کہ انسانی حقوق ڈویڑن والے بول تو سکتے ہیں جس قسم کا پنجاب اور اسلام آباد کے تھانوں میں کسٹوڈیل ٹارچر کیا گیا ہیپیپلز پارٹی کے ورکرز کے ناخن نکالے گئے ہیں انیقہ مہدی کے حلقے میں خاتون کا گینگ ریپ ہوا کوئی بندا تو حکومت سے ان کے گھر جاکے بات کرتا ہے کیا خیبرپختونخوا سے کوئی خاص دشمنی ہے کہ پی ایس ڈی پی میں کوئی اسکیم نہیں رکھی رکن اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ ابصار عالم کو گولی لگی تو مجھے جانا چاہیے تھا میں ابصار عالم کے پاس نہیں گیا آپ ارشد شریف کے پاس نہیں گئے ہماری حکومت آئی تو ظلم کے خلاف کھڑا ہوں گا آپ ہمت پیدا کریں اور ظلم کے خلاف کھڑے ہوں ہمیں اپنا مائنڈ سیٹ ٹھیک کرنا چاہئی
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات