Live Updates

بلاول سے شادی کیلئے بڑے گھرکی ایک لڑکی کالا جادو سیکھ رہی ہے‘، معروف ماہرعلم نجوم کے سنسنی خیز انکشافات

جمعرات 26 جون 2025 21:12

بلاول سے شادی کیلئے بڑے گھرکی ایک لڑکی کالا جادو سیکھ رہی ہے‘، معروف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء)پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک مرتبہ پھر سیاسی و نجی زندگیوں پر اپنی چونکا دینے والی پیشگوئیاں پیش کر کے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس بار نشانے پر ہیں سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری۔سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قسمت سے اب وزیراعظم ہاؤس کی شیروانی نکل چکی ہے۔

ان کے بقول، ستارے اب اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ وہ دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں گے۔سامعہ خان نے نجی ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’وقت بدل چکا ہے، اور خان صاحب کے نصیب کا سیاسی باب بند ہو چکا ہے‘۔بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے ایک نیا دعویٰ کیا کہ ایک بڑے گھر کی لڑکی ان کے پاس آئی، جو کالے جادو کی مدد سے بلاول بھٹو سے شادی کرنا چاہتی ہے تاکہ خاتون اول بن سکے۔

(جاری ہے)

سامعہ خان نے عمران خان کی نجی زندگی پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب وہ چوتھی شادی نہیں کریں گے۔دوسری طرف، بلاول بھٹو زرداری کے لیے ستارے خاصے مہربان دکھائی دے رہے ہیں۔ سامعہ کے مطابق، ’بلاول جوپیٹر کی خاص پوزیشن کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں، اور یہی سیارہ اس وقت ان پر مہربانی کی بارش کر رہا ہے۔ یہ سال ان کے لیے نہ صرف سیاسی بلکہ ذاتی خوشیوں کے لیے بھی بہت موزوں ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’بلاول کے لیے اس سال شادی کے امکانات روشن ہیں، اور وہ سیاسی اسٹیج کے ساتھ ساتھ شادی کے اسٹیج پر بھی جلوہ گر ہو سکتے ہیں۔سامعہ خان کی یہ پیشگوئیاں جہاں ایک طرف دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر بھی بحث و تبصرے کا طوفان اٹھ چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ قسمت کی بساط پر واقعی ان ستاروں کی چال سچ ثابت ہوتی ہے یا سیاست اور تقدیر کوئی نیا موڑ لے لیتی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات