Live Updates

ؔ جمعیت اسلام نظریاتی پاکستان کے قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی کی زیرصدارت مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس

)تنظیمی امورکے علاوہ انڈیاکے پاکستان پرجارحیت امریکہ اسرائیل کے ایران پرحملہ ملکی حالات سمیت دیگرامورپرتفصیلی غور

جمعرات 26 جون 2025 20:35

'کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) جمعیت اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی کی زیرصدارت جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوااجلاس میں مفتی شفیع الدین قاری مہراللہ سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی حاجی حیات اللہ کاکڑ مولاناعندالوہاب ڈھیرمفتی رحمت اللہ خلجی مفتی فدالرحمن اوردیگرنے شرکت کی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین نے ایجنڈاپیش کیااجلاس میں تنظیمی امورکے علاوہ انڈیاکے پاکستان پرجارحیت امریکہ اسرائیل کے ایران پرحملہ ملکی حالات سمیت دیگرامورپرتفصیلی غورہوااجلاس میں یکم محرم الحرام سے ملک میں نئے رکنیت سازی شروع کرنیکافیصلہ کیاگیااورمفتی شفیع الدین کوجمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنونیئراورقاری مہراللہ کوبلوچستان مولانامحمدقاسم مخلص کوصوبہ خیبرپختونخواہ مولاناقمرالدین کلاچی کوصوبہ سندھ قاری محمداکمل کوپنجاب کاکنونیئرمقررکردیاگیارکنیت سازی تین ماہ تک جاری رہے گی تین ماہ بعدمرکزاورصوبوں کے امرئاء وعہداران کاانتخاب ہوگااورنئے انتخابات تک جمعیت علمااسلام نظریاتی کے ہرسطح تک موجودہ کابینہ برقراراورکنویننگ باڈیوں سے مکمل رکنیت سازی میں بھرپورکرداراداکریگی اجلاس میں انڈیاکے پاکستان پرجارحیت اوراسرائیل وامریکہ کیایران پرحملوں کی شدیدمذمت کی گئی اورپاکستان آرمی کے جانب سے انڈیا کومنہ توڑجواب اورقوم کی جانب سے اپنے سپاہ کی مکمل حمایت ویکجہتی کوسراہا گیااورکہاکہ آئندہ بھی انشااللہ قوم اپنے ملک کے تحفظ دشمن کے ناپاک عزائم کوناکام بنانے کیلئے اسی طرح اتحاواتفاق کامظاہرہ کریگی اجلاس میں ایران سے ہکجہتی کااظھارکیاگیااورٹرمپ کی جانب سے دوغلہ پن جارح بھی اورمصلح بھی بھی کے کردارکومشکوک قرار اور اسرائیل کو مزید تباہی سے بچانے کا حربہ قرار دیا اجلاس میں جنگ بندی میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین نسل کشی روکنے کیلئے واسرائیلی مظالم وجنگ بندی کاتذکرہ نہ کرنے اوراسرائیل کی بربریت کوبھی روکنے کامطالبہ کیا ہے اجلاس سے مرکزی عہداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی پشت پناہی پر اسرائیل مسلم ممالک سے امن چھین رہے ہیں اسرائیل کے مسلسل جارحیت سے امن و سلامتی کے لیے خطرے کے گھنٹی بج رہی ہے امریکہ اسرائیل کی گٹھ جوڑ عالم اسلام کے لیے عظیم خطرے کا باعث بن رہی ہے عالم اسلام کے خلاف سازشی منصوبے اور دہشت گردی کے تمام ہتھکنڈے آزمائے گے عالم اسلام سے امن ومعیشت، دفاعی اور ترقی وخوش حالی کو چھینا جارہا ہے آج دنیا میں سوا ارب آزاد مسلمان سیاسی، معاشی استحصالی کا سامنا کررہے تھا انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری بدامنی ،خون کی ہولی فساد آج بھی امریکہ بھارت اور اسرائیل کی جارحیت کا تسلسل ہے مذموم عزائم اور دہشت گردی سے خطہ کا امن برباد کیا اب خطے میں مزید بدامنی سے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران اسرائیل کی بربریت روکنے کے لائحہ عمل طے کرے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی ادارے نے اس بدمست ہاتھی کی جارحیت پر آنکھیں بند کررکھی ہے عالم اسلام پر اسرائیل کے خلاف مزاحمت فرض ہو چکی ہے عالم اسلام متحد ہو کر اسرائیل کی ناجائز ریاست کی جڑ کو اکھاڑ کر صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے انہوں نیکہا کہ اسرائیل کی جارحیت پر او آئی سی اجلاس بلاکر ایران کا کھل کر حمایت کا اعلان کرے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت پر دو ٹوک موقف اپنائے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات