
شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں بھارتی سپانسر دہشت گرد فتنہ الخوارج کے خود کش حملے میں 13 جوان شہید،جوابی کارروائی میں 14 خوارج کو جہنم واصل ۔آئی ایس پی آر
ہفتہ 28 جون 2025 21:10
(جاری ہے)
اس افسوسناک اور سفاکانہ واقعے میں پاکستان کے 13 سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ اس حملے میں 3 معصوم شہری، جن میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، شدید زخمی ہوئے۔ اس واقعہ میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں صوبیدار زاہد اقبال (45 سال، ضلع کرک)،حوالدار سہراب خان (39 سال، ضلع نصیرآباد)،حوالدار میاں یوسف (41 سال، ضلع بونیر)،نائیک خطاب شاہ (34 سال، ضلع لوئر دیر)،لانس نائیک اسماعیل (32 سال، ضلع نصیرآباد)،سپاہی روحیل (30 سال، ضلع میرپور خاص)،سپاہی محمد رمضان (33 سال، ضلع ڈیرہ غازی خان)،سپاہی نواب (30 سال، ضلع کوئٹہ)،سپاہی زبیر احمد (24 سال، ضلع نصیرآباد)،سپاہی محمد سخی (31 سال، ضلع ڈیرہ غازی خان)،سپاہی ہاشم عباسی (20 سال، ضلع ایبٹ آباد)،سپاہی مدثر اعجاز (25 سال، ضلع لیّہ)،سپاہی منظر علی (23 سال، ضلع مردان) شامل ہیں۔
جوابی کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کی کلیئرنس آپریشن کا آغاز کیا۔اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشت گردوں (خوارج) کو واصل جہنم کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری ہے، اور اس بزدلانہ حملے کے تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔افواجِ پاکستان کا عزم ہے کہ سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ہمارے شہداء اور معصوم شہریوں کی قربانیاں ہمارے اس غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں کہ ہم ہر قیمت پر اپنے وطن کا دفاع کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
-
چینی گارمنٹس کمپنی کا پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا اعلان
-
پنجاب میں ضمنی انتخابات رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.