Live Updates

پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کا پی ایس ایل میں اربوں روپے کے مالی بے ضابطگیوں اور آڈٹ حکام کو دستاویزات فراہم نہ کرنے پراظہار برہمی

کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کی نشاندھی نہ کی گئی تو معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا جائیگا،کنوینئر ملک عامر ڈوگر

بدھ 2 جولائی 2025 20:25

nاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی نے پی ایس ایل میں اربوں روپے کے مالی بے ضابطگیوں اور آڈٹ حکام کو دستاویزات فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ،کنوینر کمیٹی نے کہاکہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کی نشاندھی نہ کی گئی تو معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو کنوینئر ملک عامر ڈوگر کی سربراہی میں پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کابینہ ڈویڑن کی مالی سال 23-2022 کے آڈٹ اعتراضات پر غور کیا گیا اجلاس میں پی ایس ایل 5 اور 6 میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی رپورٹ پیش کر دی گئی کمیٹی کو آڈٹ حکام نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گرافکس انٹرفیس اور ٹرک برانڈنگ حقوق کا غیر شفاف کنٹریکٹ دیا گیا حکام نے بتایا کہ پی ایس ایل 5 لائیو اسٹریمنگ حقوق کا 18 کروڑ روپے کا کنٹریکٹ غیر شفاف انداز میں دیا گیا اوردونوں کیسز میں جو شخص ذمہ دار ٹہرایا گیا وہ اب پی سی بی کا ملازم نہیں ہے اس موقع پر سیکرٹری کابینہ ڈویڑن نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ درست ہے کہ پی سی بی نے آڈٹ حکام کو مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا ہے کمیٹی نے کابینہ ڈویڑن اور پی سی بی کو 60 روز میں معاملہ حل کرنے کی ہدایت کنوینر کمیٹی نے کہاکہ اگر ذمہ داروں کا تعین نہ کیا گیا تو یہ کیسز ایف آئی اے کو بھجوائیں گے اجلاس میں اسلام آباد کلب کی جانب سے نئی ممبر شپ کیلئے ایڈوانس فیس وصول کرنے کیئ معاملے پر کنوینر کمیٹی نے استفسار کیا کہ اسوقت اسلام آباد کلب میں نئی رکنیت کی کتنی درخواستیں زیر التوا ہیں جس پر کلب انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ 5 سال سے 1 ہزار 19 درخواستیں زیر التوا ہیں جن سے 31 کروڑ روپے ایڈوانس فیس وصول کی جا چکی ہے سیکرٹری کابینہ ڈویڑن نے کمیٹی کو بتایا کہ اسلام آباد کلب کے ممبرز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور ممبران کی تعداد حد سے زیادہ ہونے کے باعث زیر التوا کیسز زیادہ ہیں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کلب کی ممبرشپ کی حد 12 ہزار تک بڑھانے پر غور ہو رہا ہے رکن کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہاکہ حد سے زیادہ ممبر شپ کے باعث لاہور جم خانہ بھی تباہ ہو گیا ہے کمیٹی کو آڈٹ حکام نے بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 5، 6 کیلئے فرنچائزز کا آمدن میں حصہ بڑھانے سے 1 ارب 63 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے اور پی ایس ایل 20 تک پی سی بی کو 10 ارب روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے جس پر پی سی بی حکام نے بتایا کہ معاملہ کے حل کیلئے نئے رولز بنائے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ کووڈ کے باعث فرنچائزز کا آمدن میں حصہ بڑھایا تھا کمیٹی کی جانب سے پی سی بی کو 90 روز میں قواعد منظور کروانے کی ہدایت کی گئی اجلاس کے دوران آڈٹ حکام نے بتایا کہ سابق چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو ٹی اے ڈی اے اور دیگر ایڈوانسز کی مد میں 2 کروڑ 62 لاکھ روپے ادا کیے گئے جس پر پی سی بی حکام نے بتایا کہ عدالت نے بقایا رقم کی وصولی سے روک دیا ہے پی اے سی نے عدالتی حکم نامہ کی تصدیق پر پیرا نمٹانے کی ہدایت کر د ی اجلاس کے دوران آڈٹ حکام نے بتایا کہ نیپرا کی جانب سے ملازمین کو 64 کروڑ کے قرضے اور ایڈوانسز دیئے گئے اورا س مقصد کیلئے بجٹ میں 57 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جس پر چیرمین نیپرا نے کمیٹی کو بتایا کہ قانون کے تحت نیپرا آزاد اور خودمختار ادارہ ہے انہوں نے کہاکہ اکارکردگی کیلئے ریگولیٹر کا خودمختار ہونا ضروری ہے اورانیپرا حکومت سے کوئی فنڈز نہیں لیتا ہے انہوں نے کہاکہ اقانون کے تحت اتھارٹی کی اضافی آمدن قومی خزانے میں جمع کروائی جاتی ہے جبکہ اخسارہ ہونے کی صورت میں حکومت پاکستان مالی معاونت کرتی ہے انہوں نے کہاکہ املازمین کو ہائوس بلڈنگ ایڈوانس کی ادائیگی جائز تھی اس موقع پر کنوینر کمیٹی نے کہاکہ یہ تو عجیب بات ہے کہ نقصان ہو تو حکومت برداشت کرے اور فائدہ ہو تو اپنا انہوں نے کہاکہ مذکورہ عرصہ میں نیپرا کو 45 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا تھا پی اے سی کا تیس دن میں معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ نیپرا کی جانب سے ضابطے کے خلاف کنسلٹنٹ اور مشیر بھرتی کرنے سے 1کروڑ 85 لاکھ روپے کا نقصان ہوا حکام نے بتایا کہ بھرتی کیے گئے افراد اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتے تھے اور کنٹریکٹ پر بھرتی ایک شخص کو ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ بھی بنایا گیا اس موقع پر چیرمین نیپرا نے کہاکہ جسے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ بنایا گیا تھا اسے نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے آڈٹ حکام نے کہاکہ جس افسر کو قابل تجدید توانائی کیلئے کنسلٹنٹ لگایا گیا وہ سول انجینئر تھاجس پر چیرمین نیپرا نے کہاکہ اس افسر نے 16 سال متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ میں کام کیا تھاکمیٹی نے معاملے کو موخر کردیا۔

۔۔۔اعجاز خان
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات