Live Updates

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے رویے سے مایوس ہیں، دراصل دونوں جانب اعتماد کا فقدان ہے

بانی کے مطابق جب عوام کا دباوٴ بڑھتا ہے تو پاؤں پڑتے جب دباؤ نہیں ہوتا تو گلے پڑ جاتے ہیں، وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 8 جولائی 2025 21:33

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے رویے سے مایوس ہیں، دراصل دونوں جانب اعتماد ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 08 جولائی 2025ء ) وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے رویے سے مایوس ہیں، دونوں جانب اعتماد کا فقدان ہے۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹرگوہر کی عمران خان سے ایک الگ میٹنگ ہوئی ہے، بہنوں کی میٹنگ الگ ہوئی ہے اور وکلاء کی الگ ہوئی ہے، ملاقات میں کیا بات ہوئی یہ گوہرخان بتا سکتے ہیں، عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے رویے سے مایوس ہیں، ان کا کہنا ہے کہ علی امین نے انہیں بہت بار آکر کہا کہ حالات بہتری کی جانب جارہے ہیں، اور جب بھی ضرورت پڑتی ہے صبح 7بجے بھیج دیا جاتا ہے، اس کے بعد پھر وہی چال چلن شروع ہوجاتا ہے، ان کا خیال ہے کہ دونوں جانب اعتماد کا فقدان بہت زیادہ ہے، جب حکومت پر عوام کا دباوٴ بڑھتا ہے تو پاؤں پڑتے جب نہیں ہوتا تو گلے پڑ جاتے ہیں، میں اور میری بیوی نے جیل کاٹی ہے، پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کے خدوخال بارے بیرسٹر گوہر ہی بتا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محمود اچکزئی سے متعلق بھی بات ہوئی کہ وہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ سے خوش نہیں ہے۔ میں نے عمران خان کو کہا کہ انقلاب لانے کا جو کہتے وہ خود تو باہر آتے نہیں۔ مزید برآں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ سلیمان خان اور قاسم خان نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے کیوں کہ عمران خان کے بیٹے تحریک میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اس حوالے سے عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، عمران خان کے بیٹوں کی برداشت ختم ہو چکی ہے اب وہ مزید نہیں سن سکتے، پہلے وہ امریکہ جا رہے ہیں وہاں اس رجیم کو ایکسپوز کریں گے، عمران خان کو یہ بھی بتا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا تو ہمارے بچے موجود ہیں وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، میرا بیٹا شیر شاہ وطن واپس آ گیا ہے وہ کسی ڈیل کے ذریعے نہیں آیا، ہمارے پاس ذرائع آتے ہیں جو بتاتے ہیں کہ عمران خان پر اس وقت جو ظلم ہے، اس میں مریم نواز 100 فیصد شامل ہیں، پنجاب کے 26 ایم پی ایز کو مریم نواز کی تسکین کے لیے نکالا جا رہا ہے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات