ملک میں دہشتگردی کرنے والے کسی رعایت کے کے مستحق نہیں ہیں،ثروت اعجاز قادری

بلوچستان میں مسافروں کو اغوا کر کے قتل کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے،ملک کے امن کو خراب کرنے کے لیے دہشت گرد اپنی کاروائیاں کر رہے ہیں،چیئرمین پاکستان سنی تحریک

جمعہ 11 جولائی 2025 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)بلوچستان میں دہشت گردی فتن الہندوستان کی کارروائی ہے۔پنجاب جانے والی بسوں سی9مسافروں کو شناخت کے بعد شہید کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک میں دہشتگردی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

پوری پاکستانی قوم کو اپنی پاک افواج پر فخر ہے۔پوری قوم جانتی ہے کہ پاک افواج نے ملک میں دہشت گردی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا ہے۔بلوچستان میں مسافروں کو اغوا کر کے قتل کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے امن کو خراب کرنے کے لیے دہشت گرد اپنی کاروائیاں کر رہے ہیں۔یہ ایک دلخراش واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔فتنہ الہندوستان پاکستان میں کھلی درندگی کر رہا ہے۔ہندوستان کو کچھ دنوں پہلے دیا جانے والا سبق شاید وہ بھول گیا ہے۔اب وقت اگیا ہے کہ ہندوستان کو دوسرا سبق بھی یاد کروا دیا جائے۔کوئٹہ کے واقعے میں دہشت گردوں نے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے جس کے بعد مخصوص مسافروں کو نیچے اتار کر انہیں گولیاں مار کر شہید کیا یہ اس بات کی دلیل ہے کہ دہشت گرد مخصوص طریقے سے ملک میں ملک میں افرا تفری اور لسانی فسادات کروانا چاہ رہے ہیں۔

مگر ہندوستان بھول گیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے خلاف جہاد میں اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔یہ واقعہ دشمن کے ناپاک عزائم کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان کے امن، استحکام اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے لیے سرگرم ہیں۔پاک افواج کا متاثرہ علاقے میں بھرپور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔ریاست دہشت گردوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائے گی۔بلوچستان کی مٹی میں بہایا گیا بے گناہوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا،ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی۔