
ملک کے مختلف حصوں میں معتدل سے شدید مون سون بارشوں کی پیش گوئی
سیلاب سے ممکنہ زیر آب آنیوالے علاقوں کے رہائشی محفوظ انخلا کے راستے طے کر لیں، گھر کے قیمتی سامان، گاڑیاں، اور مویشیوں کو اونچے مقامات پر منتقل کریں ، این ڈی ایم اے
جمعہ 11 جولائی 2025 21:00
(جاری ہے)
این ڈی ایم اے کے مطابق تونسہ میں بھی درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے اور آئندہ ہفتے کے دوران دریائے سندھ کے مقامات پر نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب برقرار رہنے کا امکان ہے۔ایڈوائزی کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے، جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
دریائے سوات اور پنجکوڑہ اور ان کی ذیلی نہروں اور نالوں میں تیز بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے۔ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں میں درمیانے سے شدید سطح کی طغیانی ممکن ہے، بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع، جھل مگسی، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور موسی خیل میں بھی نالوں اور دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔جنوبی بلوچستان کے اضلاع خضدار، آواران، لسبیلہ اور قلات میں مقامی ندی نالوں میں اچانک سیلاب آنے کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم 74 فیصد اور منگلا ڈیم میں 44 فیصد پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش مکمل ہو چکی ہے، این ڈی ایم اے نے دریاں، نالوں یا برساتی ندیوں کے قریب رہائش پذیر افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید بارش اور رات کے وقت پانی کی سطح میں اچانک اضافے سے ہوشیار رہیں۔این ڈی ایم اے نے مشورہ دیا کہ سیلاب سے ممکنہ زیر آب آنے والے علاقوں کے رہائشی محفوظ انخلا کے راستے پہلے سے طے کر لیں، گھر کے قیمتی سامان، گاڑیاں، اور مویشیوں کو اونچے مقامات پر منتقل کریں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 3 سے 5 روز کی بنیادی ضروریات خوراک، پانی اور ادویات کا بندوبست کیا جائے۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی اور وسطی پنجاب کی ضلع انتظامیہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ڈی واٹرنگ مشینری کو بروقت تیار رکھے۔این ڈی ایم اے نے عوام پر زور دیا کہ وہ سرکاری ذرائع ٹی وی، ریڈیو، موبائل الرٹس، اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے ذریعے سیلاب کی وارننگ سے باخبر رہیں، ساتھ ہی شہریوں کو خبردار کیا کہ پلوں، ندیوں، اور زیر آب سڑکوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔این ڈی ایم اے نے کہا کہ وہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے تاکہ بروقت الرٹس کی ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔
مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
6 سالہ بچہ درخت سے جامن توڑتے ہوئے جوہڑ میں گر جاں بحق ہو گیا
-
کراچی،گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر ہونے کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثرکریک ڈاؤن
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مروت قومی جرگہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا بے پناہ قدرتی وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال صوبہ ہے، فیصل کنڈی
-
حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے، معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
وزیراعلی پنجاب کا شاندار اقدام،پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم
-
گردوغبار کے طوفان نہ صرف انسانی صحت بلکہ ماحولیاتی نظام کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں، گورنر سندھ
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کابورڈ اجلاس ، 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا
-
ریت اور مٹی کے طوفان ماحولیات، معیشت اور انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
-
امید ایسا جذبہ جو آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.