بدعنوانی ،لاقانونیت ،مقتدر قوتوں کی لوٹ مار ،چیک پوسٹوں پرعوام کی تذلیل کی وجہ سے بلوچستان نو گوایریا بن گیا، زاہد اختر

پیر 14 جولائی 2025 03:20

ٴکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ بدعنوانی ،لاقانونیت ،مقتدر قوتوں کی لوٹ مار ،چیک پوسٹوں پرعوام کی تذلیل ،مقتدرقوتوں کامسائل کو جمہوری طریقے سے حل کرنے کے بجائے ردعمل پیدا کرکے نوجوانوں کوپہاڑوں کی طرف بجھوانے کی وجہ سے بلوچستان کو نوگوایریابن گیا ہے جماعت اسلامی نوجوانوں ،عوام الناس سمیت ہر طبقہ فکر کو متحدکرکے جمہوری مذاہمت کے ذریعے 25جولائی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے صوبہ بھر میں جماعت اسلامی کے ضلعی امراوذمہ داران نے تیاریاں شروع کردیے ہیں ۔

انشاء اللہ بھر پور کامیاب پرامن عوامی انقلابی دھرنا وہوگا بارڈربندش سے کاروبار بند ،لاشیں پھینکنے ،لوگوں کو غائب وقتل کرنے کی وجہ سے عوام خوف دہشت کا شکاراسٹبلشمنٹ وسیکورٹی ادارے تماشاکر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے نوجوانوں سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ اسرائیل امریکہ کی وجہ سے دہشت گردی کر رہاہے افغانستان ،شام، عراق کے بعد ایران کو تباہ کرنے کی سازش ہوئی مسلم ممالک کے حکمران صرف مذمت کے بجائے کھل کر ایران کا ساتھ دینا چاہیے بصورت دیگر ایک ایک کرکے امریکہ واسرائیل کانوالہ بنے گا اور امریکہ یہود وہنود گریٹ اسرائیل بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

امریکی دہشت گرد اورفسادی ہے امریکی صدرکو امن ایوارڈ کا مطالبہ غلام ذہنیت وپریشر اور امت کی تباہی کا راستہ ہے۔57اسلامی ممالک لاکھوں افواج ،اسلحہ میزائل جنگی طیارے ،ایٹم بم رکھنے کے باوجودمنتشر اور امریکی غلام ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل کار استہ روکھنے والا کوئی نہیں اقتدارسے محبت کی وجہ سے مسلم حکمران غفلت وڈراورخوف کاشکار ہیں ۔

افواج کے سپہ سالار جہادکا اعلان کریں مسلم امہ ساتھ ہوگا 25جولائی اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرکے بلوچستان کے حقوق کے حصول کو ممکن بنائیں گے امرائے اضلاع وذمہ داران اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاری شروع کر دیں بلوچستان کو ساحل ووسائل کی فراہمی ،تجارت کی بحالی،لاپتہ افرادکی بازیابی ،بارڈربندش ،طاقت کے استعمال کے خاتمے اور امن وعدل کیلئے جدوجہدکو تیز وجمہوری مذاہمت کومنظم بنائیں گے ۔

اسلام آباد مارچ حکمرانوں کو خواف غفلت سے بیدار کریں گے کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد دھرنا بھی پیش نظر ہے کوئٹہ بلوچستان میں بدامنی کی مذمت کرتے ہیں حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنائیں بے گناہوں کے قتل کی حمایت کوئی باشعورفرد نہیں کر سکتا مسخ شدہ لاشیں جبری گمشدگیوں اور کاروبار تجارت بندش کی وجہ سے حالات خراب غربت بے روزگاری اور پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔