
ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام؛ سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی نے علیمہ خان کو طلب کرلیا
اگر ملزمہ پیش نہ ہوئیں تو یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ پیش کرنے کو نہیں ہے؛ نوٹس کا متن
ساجد علی
جمعرات 17 جولائی 2025
11:56

(جاری ہے)
وزارت داخلہ کے ماتحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اپنے نوٹس میں خبردار کیا ہے کہ اگر ملزمہ پیش نہ ہوئیں تو یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ پیش کرنے کو نہیں ہے، اس لیے عدم حاضری کی صورت میں علیمہ خان کے خلاف دفعہ 174 کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
ادھر انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے پر تشدد احتجاج کے مقدمات میں نامزد سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر پولیس سے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ، علیمہ خان، تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، سابق صوبائی وزیر بشارت راجہ اور میجر (ر) طاہر صادق کی بیٹی ایمان وسیم کے خلاف مقدمات کی سماعت کے موقع پر 4 مقدمات میں نامزد عالیہ حمزہ عدالت میں پیش نہ ہوئیں، ان کے وکلا نے ایک دن کے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔ بتایا جارہا ہے کہ علیمہ خان کے وکیل نے ان کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے آر پی او راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ علیمہ خان کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات 30 جولائی کو عدالت میں پیش کی جائیں، جب کہ راجہ بشارت بھی طبیعت ناساز ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے ، اس موقع پر وکلا کی استدعا پر عدالت نے سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی ۔ دریں اثنا عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خانم نے کہا کہ ہم پر امید ہیں جلد ہماری جان چھوٹے گی‘ ہمارا فوکس بے گناہ قیدیوں کی رہائی ہے، پاکستانی قوم محنتی قوم ہے لیکن پاکستان امیر نہیں ہو رہا ہے، اگر عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے تو وہ خود اٹھیں، مذاکرات پر عمران خان نے کہا کہ قوم کے مسائل پر بات کرنے کے لئے تیار ہوں ، ذات کے لئے ڈیل نہیں کروں گا ، اسی لیے بشریٰ بی بی پر سختی بانی پی ٹی آئی کو توڑنے کے لئے کی جا رہی ہے ، عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے، بانی پی ٹی آئی کے لئے سپریم کورٹ میں جائیں گے ، ان کے بارے میں دنیا گواہ ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بولتے، سپرنٹنڈنٹ جیل کو چن کر لگایا گیا ہے اور سپرنٹنڈنٹ جیل جھوٹا ہے اس وقت جیل مریم نواز کے کنٹرول میں ہے۔
مزید اہم خبریں
-
موجودہ سیلابی صورتحال میں ہمارے "بلین ٹری منصوبے" کی اہمیت و ضرورت کا ایک مرتبہ پھر بھرپور اندازہ ہو رہا ہے
-
عاصم لاء کے تحت موجودہ نظام میں اخلاقیات کی پستی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے
-
فحاشی پھیلانے کے الزام میں پشاور میں خاتون ٹک ٹاکر گرفتار
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 190 ارب روپے جمع کرلئے
-
امیر جماعت اسلامی کا اسرائیل کی دوحہ میں دہشتگردی کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
-
4500 میگاواٹ کے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے آئندہ سال آرسی سی ورکس شروع ہوجائیں گے
-
یاماہا موٹرز پاکستان کا ملک میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان
-
اسرائیل کا دوحہ میں جارحانہ اقدام بلاجواز اور قطر کی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے
-
وزیر اعظم کی دوحہ پر حملے کی مذمت
-
پیرس میں مساجد کے باہر سؤروں کے نو سر پھینک دیے گئے
-
پاکستان اپنے کئی ملین شہریوں کی جاسوسی کر رہا ہے، ایمنسٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.