
مون سون کے خطرناک اسپیل نے تباہی مچادی، پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 54 افراد جاں بحق
حالیہ بارشوں کے دوران پوٹھوہار ریجن میں تقریبا 1000 سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پرپہنچایا گیا. پی ڈی ایم اے
میاں محمد ندیم
جمعہ 18 جولائی 2025
14:35

(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کا کہنا ہے کہ چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں غیر معمولی بارش کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کی گئی، ریسکیو آپریشنز میں ضلعی انتظامیہ اور فوجی جوانوں نے حصہ لیا ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پوٹھوہار ریجن میں بارشوں کے باعث سیلابی پانی میں پھنسے تقریبا 1000 سے زائد شہریوں کومحفوظ مقامات پرپہنچایا گیا. انہوں نے کہا کہ جہلم میں 398 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا، 174 افراد کو ضلعی اتظامیہ اور 64 شہریوں کو فوجی جوانوں نے ریسکیو کیا جبکہ 160 شہریوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق چکوال میں کلاڈ برسٹ کے باعث سیلابی پانی میں پھنسے 209 شہریوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا جن میں سے27 شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا، راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے 450 افراد کو ریسکیو کیا. عرفان علی کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہو گا، شہری موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں دریں اثناءصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کے باعث دریاوں میں پانی کے بہا ﺅمیں اضافہ ہونے لگا ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے راوی، چناب، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہا نارمل سطح پر ہے. ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں پانی کا بہاﺅ نارمل ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 47 فیصد اور تربیلا میں 79 فیصد ہے، جبکہ ستلج ، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 36 فیصد ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری ہنگامی صورتحال میں ہیلپ ائن 1129 پر کال کریں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو آپریشنز میں انتظامیہ اورپاک افواج کے جوانوں نے حصہ لیا، پوٹھوہار ریجن میں تقریبا ایک ہزار سے زائد شہری محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے. جہلم میں سیلابی پانی میں پھنسے 398 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا، جہلم میں 174 افراد کو انتظامیہ اور 64 کو پاک فوج نے ریسکیو کیا، پی ڈی ایم اے کے مطابق جہلم میں 160 شہریوں کو ہیلی کاپٹر پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا چکوال میں سیلابی پانی میں پھنسے 209 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، چکوال میں 182 افراد کو انتظامیہ اور 27 کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا. راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے 450 افراد کو ریسکیو کیا، نالہ لئی سے 6 شہریوں کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ منتقلی ہوئی ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہو گا محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات میں بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جنوب مشرقی سندھ میں بھی چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے. ادھر پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی مون سون کا سسٹم موجود ہے جس کے سبب لاہور میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے. شہر میں متوقع بارش کے پیش نظر واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، بلدیہ عظمی اور محکمہ ہاﺅسنگ کے افسران و ملازمین کو الرٹ کر دیا گیا ایم ڈی واسا غفران احمد نے ایمرجنسی سینٹرز میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی انہوں نے کہا کہ بارش کی صورت میں آپریشنل اسٹاف افسران و ملازمین نکاس آب کے لیے فیلڈ میں موجود ہوں گے.

مزید اہم خبریں
-
کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، ذاتی رائے ہوسکتی ہے . سلمان اکرم راجہ
-
جن پی ٹی آئی ورکرز کو سزائیں ہوئیں ان کے گھر پر کھانے کو کچھ نہیں ہے .شیخ رشید
-
پنجاب حکومت کا سوشل میڈیا کی نگرانی کے نئے مرکز کا اعلان ، 13ارب روپے مختص
-
ملک میں تسلسل کا فیصلہ ہوگیا، پانچ یا دس سال کے لئے ہوگا . رانا ثنااللہ
-
پاکستان آبادی کے اعتبار سے موسمی تغیرات سے متاثر ہونے والا سب بڑا ملک ہے.رضوان سعید شیخ
-
اتحاد ایئرویز کے مسافروں کیلئے 100 ایم بی سے تیز وائی فائی کا منصوبہ
-
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا گرفتار ملزم سے تعلقات کا اعتراف‘ نئے انکشافات بھی کردیئے
-
بھارت کا پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ، دریائے ستلج میں مزید پانی کا الرٹ جاری کردیا
-
پنجاب حکومت پر گندم کے مصنوعی بحران کا الزام، آٹے کی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ
-
ملک میں ایسا انصاف نہ لائیں کہ لوگ آسمان کی طرف دیکھنا شروع کردیں، شیخ رشید احمد
-
’ججز کے پاس جادوئی طاقت نہیں‘ جسٹس سردار اعجاز نے بھی چیف جسٹس سرفرازڈوگر کے اقدامات پر سوالات اٹھا دیئے
-
راوی و ستلج خطرناک حد کو چُھو گیا، ہیڈ سدھنائی بچانے کیلئے مائی صفوراں بند میں شگاف‘ درجنوں دیہات کو خطرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.