کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کشمیر پر بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں،ڈاکٹرعشرت العباد خان

منگل 5 اگست 2025 18:23

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کشمیر پر بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)سابق گورنر سندھ اورمیری پہچان پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کشمیر پر بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 5اگست 2019کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسکو بھارت کا حصہ بنا لیا۔

جو اقوم متحدہ کی قراردادوں کے برخلاف اور کھلی جارحیت ہے۔ انہوں نے یوم سیاہ پانچ اگست کے موقع پر خصوصی بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم اس دن کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر منارہی ہے۔ اس استحصالی فیصلے کو پانچ سال ہو چکے ہیں۔اس نصف دہائی میں مودی سرکار نے کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کی۔ آپریشن مہادیو کے نام پر روزانہ نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔

پورا کشمیر مفتوحہ سلطنت اور جیل بنا دیا گیا ہے۔ ہم عالمی اداروں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی دہشت گردیاں بے نقاب ہوچکی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کراتے وقت اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیر کے مسئلہ پر بھی ثالثی کا کردار ادا کریں گے۔ بھارت مزاکرات سمیت ہر بات سے مکر گیا۔ جو اسکی فطرتاور فالس آپریشن اسکی عادت بن چکا ہے۔لیکن دنیا پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کی فتح کے بعد حقیقت سے آشکار ہوچکی ہے۔

ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خوداردایت دیا جائے۔ وادی سے بھارتی غاصبانہ قبضہ ختم کرایا جائے۔ انہوں نے اسلام آباد میں ٹیلی فونک گفتگو میں کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی ادارے اقوم متحدہ اور عالمی عدالت انصاف حرکت میں آئے۔ بھارت کا 5اگست 2019کا فیصلہ فوری واپس کرایا جائے۔