حکومت اور پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے،ملک سجاد

ہماری یہ آزادی ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے ْ بلوچستان سمیت پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے،مسلم لیگی رہنما

اتوار 10 اگست 2025 17:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنما و سابق یوسی چیئرمین ملک سجاد نے اپنے جاری بیان میںکہاہے کہ رب العزت کے شکرگزار ہیں کہ 78سال قبل ہمیں آزادی کا یہ دن نصیب ہوا،ہماری یہ آزادی ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے،زندہ قومیں اپنے یوم آزادی کو بھرپور جذبے سے مناتی ہیں اور ہمیں بھی اس دن کو اسی ولولے کے ساتھ مناناچاہئے،اس جشن آزادی پر ہمیں "معرکہ حق" میں کامیابی پر اپنی حکومت اور عسکری قیادت کوخراج تحسین پیش کرناہے کہ جنہوں نے ہمارے دشمن انڈیا کو صرف کچھ گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔

انہوں نے کہاکہاس وطن کی آبپاری ،ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمارے بزرگوں،پاک فوج، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے افسران،جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم سب یکجا ہو کر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں، جس کا خواب علامہ اقبال ؒنے دیکھاتھا جہاں ہر فرد کو برابری کے حقوق حاصل ہوں اور ہمیں بھی پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے اپنا کرداراداکرناہوگا کیونکہ ملک دشمن قوتیں سازشیں کرکے پاکستان کو کمزور کرناچاہتی ہیں،ہم نے دشمن کی ہر سازش پر نظر رکھتے ہوئے اس کو ملکر ناکام بناناہے،پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہے،اللہ تعالیٰ نے اس ملک عظیم کو بیشمارقیمتی ذخائر سے نوازا ہے اور ہرطرح کی زیر زمین سے مالاہے،پاکستان کے استحکام ترقی اور معیشت کی مضبوطی کیلئے ٹھوس اور جامع حکمت اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما ملک سجادنے مزید کہاکہ بلوچستان سمیت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت او رپوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کیلئے تمام اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھنے اور بات چیت کرنے کی پیش کش کی ہے۔مسلم لیگی رہنمانے کہاکہ دہشتگردوں کا مقابلہ ان کے خلا ف آپریشن سے ہی کیاجاسکتاہے، قائدنوازشریف کے دور حکومت میں دہشتگردوں کے خلاف وہ کامیاب آپریشن کئے گئے ،آپریشن ضرب عضب اور پریشن رداالفساد سے ملک میں دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے طالبان کو افغانستان سے پاکستان آنے کی اجازت دی ،بھارت اب انہی طالبان کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال کررہاہے، اب ان دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈآپریشن ہو رہاہے۔