
اقلیتوں نے پاکستان کی ترقی، استحکام اور قومی یکجہتی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، ہم ایک جامع، مضبوط اور باہمی احترام پر مبنی پاکستان کی تعمیر کریں گے۔صدر آصف علی زرداری کا اقلیتوں کے قومی دن پر تقریب سے خطاب
پیر 11 اگست 2025 21:50
(جاری ہے)
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم ہر قسم کے امتیاز ، انتہاپسندی اور تشدد کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں ان کی سیاسی شمولیت کو یقینی بناتی ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ اقلیتی طلبہ کو پرائمری سے اعلیٰ تعلیم تک سکالرشپس فراہم کی جارہی ہیں ، حکومت کی بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی قومی اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دیتی ہے۔ صدر مملکت نے یقین دلایا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہیں قابضین سے واپس لے کر اصل منتظمین کو دی جائیں گی ۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تمام شہریوں کو مذہب سے بالاتر ہو کر مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم ایک جامع، مضبوط اور باہمی احترام پر مبنی پاکستان کی تعمیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہو کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔ اقلیتی رہنمائوں نے 11 اگست کو قومی اقلیتی دن قرار دینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر قانون، انصاف و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خوبصورت دن پر یہ خوبصورت گلدستہ سجانے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے شکر گزار ہیں اور خوشی ہے کہ تمام اقلیتوں کے نمائندوں و رہنمائوں نے روایتی تقاریر کے بجائے بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئے انتہائی خوبصورت انداز میں ان مسائل کی طرف نشاندہی کرائی جنہیں حل کرنے کے لئے حکومت پہلے سے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک اور قوم کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے، وزیراعظم نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ دونوں ادوار میں اقلیتوں کے حقوق کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹورل سسٹم کے حوالے سے جو سفارشات ہیں اس کے لئے ہم دونوں جماعتوں کو دوبارہ مل بیٹھنا ہوگا اور مل کر افہام و تفہیم کے ساتھ الیکٹورل سسٹم سے متعلق مسائل مل کر حل کرنا ہوں گے اور اس کے لئے پارلیمان ایک بہتریم فورم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی نگرانی میں جو بھی کمیٹی قائم ہوگی وہ اقلیتی نمائندوں کے ساتھ مل بیٹھ کر مشاورت کرے گی اور جو صائب رائے سامنے آئے گی وہی لائحہ عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک ٹاسک فورس بھی قائم کی گئی ہے اور جن مسائل کی طرف نشاندہی کی گئی ہے وہ ٹاسک فورس ان مسائل کے حل کے لئے پہلے سے کام کر رہی ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 20 میں عبادت گاہوں اور مذہبی آزادی ریاست کی ذمہ داری قرار دیا گیا ہے اور اقلیتوں کے حقوق کی بات کی گئی ہے۔ اسی طرح آرٹیکل 25 میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے مساوی حقوق کی بات کی گئی ہے۔ اسی طرح آرٹیکل 27 میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی عدم مساوات نہیں ہوگی اور اقلیتوں کے لئے خصوصی اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر قانون، انصاف و انسانی حقوق نے کہا کہ آئین پاکستان کے یہ آرٹیکل بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست کے خطاب کے فرمودات کو مدنظر رکھ کر تحریر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہے گی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے 11 اگست کو اس تقریب کا انعقاد اقلیتوں کے حقوق کے لئے حکومتی اقدامات کا جائزہ پیش کرنے کے لئے کیا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایوان صدر میں اس تقریب کا انعقاد کیا اور ہم آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ وزارت مذہبی امور نے قومی اقلیتی کمیشن میں شامل اقلیتی نمائندوں کی سفارش پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس کے تحت متشدد کارروائیوں کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ بروقت رپورٹ اور ایس ایم ایس الرٹ جاری کیا جائے گا اور اقلیتوں کو تشدد کے واقعات سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اقلیتی نمائندوں کے ساتھ مشاورت کا تسلسل اور اقلیتی برادری کے عوامی نمائندوں کو فنڈز کی فراہمی جیسے اقدامات، آن لائن اور اشاعت کے ذریعے نفرت انگیز مواد کے پھیلائو کی روک تھام کے لئے اقدامات سماجی کارکنوں کے ساتھ مشاورت اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے آگاہی مہمات کا انعقاد شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نہ صرف سرکاری سطح پر اقلیتوں کا یہ دن مناتی ہے بلکہ اقلیتوں کے دیگر مذہبی تہوار کرسمس، ایسٹر، دیوالی، بیساکھی، نوروز کی تقریبات بھی سرکاری سطح پر منانے کا اہتمام کر رہی ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے قومی اور صوبائی سطح پر کانفرنسوں اور سیمینارز کا انعقاد اور حاصل ہونے والی سفارشات پر عملدرآمد کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے بہبود فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اقلیتی برادری کے بچوں کو 6 کروڑ سے زائد کے تعلیمی وظائف جاری کئے گئے ہیں، ساڑھے 4 کروڑ روپے کی مذہبی عبادت گاہوں کی مرمت اور بحالی کی ترقیاتی سکیمیں بھی شروع کی گئی ہیں۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ملک بھر میں بسنے والی اقلیتی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے اور اس پلیٹ فارم پر آنے والی تجاویز کا خیرمقدم کرتی ہے۔ قبل ازیں تمام اقلیتی برادریوں کے نمائندوں نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی کوششوں کو سراہا اور وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام تقریب کے دوران اپنی سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور وطن عزیز کے دفاع کے لئے قربانیاں دینے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور افسران کو سلام پیش کیا اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب سے رکن قومی اسمبلی اور پارسی کمیونٹی کے نمائندہ ڈاکٹر اسفن یار بھنڈارا، مسیحی کمیونٹی کے نمائندہ ڈاکٹر جوزف ارشد، بہائی کمیونٹی کی نمائندہ ڈاکٹر سیما فرزاد، سکھ کمیونٹی کے نمائندہ ڈاکٹر رمیش سنگھ اروڑہ، وزیر مملکت مذہبی امور کیسومل کھیل داس کوہستانی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقلیتی اور مذہبی رہنمائوں کے ہمراہ اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں غیرملکی سفراء، مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور اقلیتی مذہبی رہنمائوں نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی اسرائیل کو وارننگ، نئے طاقتور میزائلوں کی تعیناتی کی تیاری
-
ماہرہ خان کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا شکار ہونے کا انکشاف
-
فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی حالت زار پراقوام متحدہ فوری کارروائی کرے . عاصم افتخار
-
چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں. چینی وزارت خارجہ
-
پشاورہائیکورٹ کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع
-
عمران خان ضمانت کیس، فیملی کو عدالت میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. چیف جسٹس
-
اسرائیل غزہ شہر پر حملے سے قبل 50 ہزار ریزرو فوجیوں کو واپس بلائے گا، فوجی عہدیدار
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورہ پاک امریکہ تعلقات میں ایک نئی جہت کی علامت قرار
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ ترین مانیٹری پالیسی رپورٹ محتاط لیکن متوازن نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے. ویلتھ پاک
-
نریندر مودی بھارت، چین تعلقات میں پیش رفت سے خوش
-
کراچی میں شدید بارش کے پیش نظرعام تعطیل‘اربن فلڈنگ سے شہرمیں10افراد ہلاک
-
صوابی میں سیلاب کی تباہی‘29 لاشیں برآمد، پاک فوج کی بھرپور امدادی کارروائیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.