وزیراعظم کا سمبازا میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

منگل 12 اگست 2025 17:47

وزیراعظم کا سمبازا میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے سمبازا میں خوارج کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوجاری بیان میںوزیر اعظم نے چند روز قبل اسی علاقے میں47خارجیوں کو جہنم رسید کرنے کے بعد کل شب 3مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسروں و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں جس پر مجھ سمیت پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔