
نو مئی کیس،علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،دوسرے بیٹے کی بھی گرفتاری کا دعویٰ
جمعہ 22 اگست 2025 17:48

(جاری ہے)
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو 9مئی کے جناح ہائوس حملہ کیس میں ضمنی بیان میں نامزد کیا گیا، ملزم کو جمعرات کی شب گرفتار کیا، جس سے فون اور دیگر چیزیں ابھی ریکور کرنی ہیں۔
ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سوال اٹھایا کہ 27ماہ گزر گئے، پولیس کو اب ان کے ملوث ہونے کا پتہ چلا ،ضمنی بیان ڈیڑھ ہزار مرتبہ عدالت میں پڑھا گیا کہیں یہ نام نہیں، کل بانی کی ضمانت ہوئی اور شام کو یہ ان کے بھانجوں کو گرفتار کرنے پہنچ گئے، بدنیتی واضح نظر آرہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہ ریز عظیم عالمی لیول کے سپورٹس مین ہیں، کئی بار یہ ملک سے باہر گئے واپس آئے، کبھی کسی مقدمہ میں طلب نہیں کیا گیا، 6سے 13مئی تک یہ چترال میں تھے، انہیں فی الفور نہ صرف رہا کیا جائے بلکہ ڈسچارج کیا جائے۔سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے آرڈر دے رکھا ہے کہ اتنی دیر بعد جب آپ ملزمان کو نامزد کرتے ہیں تو اس میں بدنیتی نظر آتی ہے، ان کی والدہ کو آپ پہلے بھی ڈسچارج کرچکے ہیں۔دوسری طرف پولیس نے شاہ ریز عظیم کا 30دن کا ریمانڈ طلب کیا ، جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ 30دن کا ریمانڈ مانگ رہے ہیں جو زیادتی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضمنی کی فائل آجائے تو دیکھتا ہوں، پولیس نے شاہ ریز کے خلاف جناح ہائوس کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا، ڈی ایس پی لیگل نے بتایا کہ ملزم شاہ ریز جناح ہائوس کیس کے علاوہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں۔عدالت نے ریکارڈ دیکھنے اور دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، بعدازاں عدالت نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہ ریز کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے علیم خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ خان کی بھی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق شیر شاہ خان کو ان کی رہائش گاہ کے قریب سے حراست میں لیا گیا، گرفتاری سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے کی جبکہ ان کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔
مزید اہم خبریں
-
وفاق کا ضم اضلاع کیلئے سالانہ 100 ارب دینے کا وعدہ تھا لیکن6 سالوں میں 158 ارب روپے ملے ہیں
-
فوڈ اتھارٹی نے معروف برانڈ کے بناسپتی گھی کے سیمپل فیل ہونے پر81ہزار کلو گھی تلف کردیا
-
یوکرین نے روسی توانائی کے ڈھانچے پر حملوں میں اضافہ کر دیا
-
قوم 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولتکاروں کا مکمل احتساب چاہتی ہے
-
پاکستان: طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 739 ہوگئی
-
افریقہ سمیت امن کے بغیر کہیں بھی ترقی ممکن نہیں، گوتیرش
-
آئی سی سی ججوں اور وکلاء پر پابندیاں قانون و انصاف پر حملہ، وولکر ترک
-
غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت سے ہلاکتوں اور انخلاء میں اضافہ
-
دہشتگردی کے متاثرین سے زبانی کی بجائے عملی ہمدردی کا مطالبہ
-
وزیرہائوسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب کے13اضلاع میں نئے واساز کی فعالیت کے امور پر غور کیا گیا
-
عسکری و حکومتی قیادت کی بہترین حکمت عملی اور قومی یکجہتی سے سچ کی بنیاد پر معرکہ حق میں تاریخی فتح ملی ، عطاء اللہ تارڑ
-
برطانیہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.