
پاکستان سنی تحریک دہشت گردی،فرقہ واریت،لسانیت کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے،ثروت اعجاز قادری
غزہ میں اسرائیل مسلسل امدادی کاروائیوں میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے،غزہ میں غذائی قلت کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، چیئرمین پاکستان سنی تحریک
ہفتہ 23 اگست 2025 22:00
(جاری ہے)
غزہ میں پہنچائی جانے والی خوراک اس وقت سرحدوں پر پھنسی ہوئی ہے۔
اسرائیل امدادی سامان اور خوراک کو غزہ میں مظلوم فلسطینیوں تک پہنچنے نہیں دے رہا ہے۔ثروت اعجاز قادری نے عالمی اداروں کی رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو قحط زدہ قرار دیا گیاہے۔عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد افراد قحط کا شکار ہیں۔غزہ میں غذائی قلت کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسرائیل اس وقت وحشی درندہ بنا ہوا ہے جو کسی کی کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔اسرائیل کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کرنا جنگی جرم ہے جو کہ پوری انسانیت کی تذلیل ہے۔ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور دیگر اداروں نے غزہ کو قحط زدہ قرار دے دیا ہے۔سپر پاور اور عالمی طاقتیں پھر بھی اس جانب توجہ نہیں دے رہی ہیں۔اسرائیل اعلانیہ فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ غزہ میں قحط کی وجہ سے بچے شدید مشکل حالات کا شکار ہیں۔غزہ میں غذائی قلت کی وجہ سے سینکڑوں فلسطینی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔سرحد کے اُس پار امدادی سامان اور اشیائے خورد و نوش سے لدے سینکڑوں ٹرک موجود ہیں۔خوراک کے حصول کی کوششوں کے دوران 1500سے زائد فلسطینی اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بھی بن چکے ہیں۔اسرائیلی بمباری،جبری قحط اور محاصرے کے باعث یومیہ درجنوں بچے مارے جا رہے ہیں اور 22 ماہ کی جنگ میں 18 ہزار سے زائد بچوں کی جانیں جا چکی ہیں۔غزہ میں اس طرح کی صورتحال میں پوری دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔اسرائیل نے عالمی اداروں کو بھی ڈرایا ہوا ہے۔غزہ میں خوراک،صاف پانی،ادویات اور سب سے بڑھ کر فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے،ورنہ یہ بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.