قائد میاں نواز شریف کا سچا سپاہی ہوں، آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،خورشید میرانی

جمعہ 29 اگست 2025 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ(نون)ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی نے کہا ہے سندھ میں پارٹی کی تنظیم نو کا عمل جاری ہے قائد میاں نواز شریف خود ڈویژنل، اضلاع اور تحصیل کی سطح پر عہدے دار کے انتخاب کے لیے کارکنان سے انٹرویوز لیں گے تاکہ صوبے میں صوبائی،ڈویژنل ،اضلاع ،تحصیل کے عہدے داران کا چنا مکمل کیا جاسکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سکھر میں مسلم لیگ (نون)جتنی فعل, منظم اور متحرک آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی میریدور صدارت میں بڑی تعداد میں صوبائی اور ضلعے کی سطح پر پروگرامز کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے مجھے جو ذمہ داری قیادت نے سونپی تھی بحمد اللہ اسے نبھانے کے لیے تن تنہا کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ( نون)ضلعی سیکرٹیریٹ نیو پنڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قائل میاں نواز شریف کا سچا سپاہی ہوں آمریت کے ادوار میں سیسہ پلائی دیوار بن کر پارٹی کا دفاع کیا پارٹی سے وابستگی 33 سال پرانی ہے پارٹی میں شامل ہونے کے بعد یونٹ کے صدر کی حیثیت سے قائد نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ اپنے سیاسی کیریئر کا جو سفر شروع کیا تھا وہ آج الحمدللہ کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں آج میری مرکزی اور صوبائی قیادت میرے کام کی وجہ سے مجھے دیکھ کر نام سے پکارتی ہے میرا قائد میاں نواز شریف میرا وزیراعظم میاں شہباز شریف، میری بہن پارٹی کی مرکزی چیف آرگنائزر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف مجھے نام سے پہچانتی ہیں کسی بھی کارکن کا یہ اثاثہ ہوتا ہے کہ اس کے قائدین کی جانب سے اس کی کاوشوں کو سراہا اور نام سے پکارا جائے میں ان خوش نصیبوں میں سے ایک ہوں جسے میرے قائدین مجھے دیکھ کر میرے نام سے پکارتے ہیں یہ اچیومنٹ ایک دن کی بات نہیں طویل سیاسی سفر طے کر کے اس کامیابی تک پہنچا ہوں میں اپنے قائدین کا شکر گزار ہوں کہ وہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سکھر سندھ کا واحد ضلع ہے جہاں پارٹی سب سے زیادہ متحرک اور منظم ہو کر کام کر رہی ہے قائدین کی جانب سے انہیں سکھر الیکٹرک سپلائی کارپوریشن میں بورڈ آف ڈائریکٹر بنایا جانا بھی میرے لیے اعزاز کی بات ہے پارٹی سے تین اور کارکنان بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبرز ہیں میں اپنی حد تک کہہ سکتا ہوں کہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ہر صورت نبھانے کی کوشش کرتا ہوں واپڈا سے عوام الناس کو بہت شکایات ہیں طویل لوڈ شیڈنگ ،اور بلنگ سمیت دیگر مسائل کے ازالے کے لیے میرے دروازے عوام الناس کے لیے 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرکزی قائدین بالخصوص قائد نواز شریف نے سندھ پر ہمیشہ خاص توجہ دی ہے سائیں غوث علی شاہ، سائیں لیاقت علی جتوئی وزرات اعلی کے منصب پر فائز ہوئے جبکہ سندھ سے گورنر،وفاقی وزیر خزانہ سمیت دیگر وفاقی وزیروں کی ایک طویل فہرست موجود ہے جنہیں اہم وزارتیں دے کر انہیں عوامی خدمت اور کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے ڈیوٹیاں دی گئیں مگر افسوس انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے دیگر سرگرمیوں پر توجہ دے کر پارٹی کو بڑا نقصان پہنچایا جس کا خمیازہ کارکن آج تک بھگت رہے ہیں اس میں پارٹی کی صوبائی قیادت کا کوئی قصور نہیں انہوں نے کہا کہ ممنون حسین کے صدر مملکت بنائے جانے سے سندھ کے کارکنوں کو جی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا ایوان صدر کے دروازے کارکنوں کے لیے کھلے تھے اللہ تعالی ممنون حسین کی مغفرت فرمائے انہوں نے کارکنوں کو بڑی عزت بخشی خورشید میرانی نے مزید کہا اس وقت بشیر میمن پارٹی کو فعال اور منظم اور متحرک کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں جبکہ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے مرکزی چیئرمین رانا مشہود سمیت دیگر قائدین کی وقتا فوقتا سندھ آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی قیادت سندھ کو بھولی نہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں اختلافات برائے اختلاف کے بجائے سنجیدگی کے ساتھ مل بیٹھ کر متحد ہو کر پارٹی کو سندھ میں مضبوط بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قائد میاں نواز شریف کے بیانیے کی کامیابی کے لیے کمربستہ ہو کر کام کرنا ہوگا اسی میں ہماری بقا اور کامیابی ہے۔