
پیپلزپارٹی سیلاب متاثر ہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی،سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے،سردار سلیم حیدر ( اضافہ شدہ)
ہفتہ 30 اگست 2025 17:10
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی صورت سیلاب متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی،شدید بارش میں سیلاب متاثرین اپنے گھروں سے باہراور مجھے اس پر دلی افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بھی شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے میرے ڈیم بنانے سے متعلق بیان پر فوری ایکشن لیا ۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ میں روزانہ دو وقت کا کھانا دیا جائے گا، اس سلسلے میں ریڈکریسنٹ کو پنجاب میں متحرک کر دیا ہے کہ وہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس لگائیں،حکومت کے ساتھ پوری قوم کو چاہیے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے میدان میں نکلے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت متاثر ہوا ہے،مستقبل میں اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے پالیسی بنانے ،دریائوں کے کناروں پر آبادیوں کیلئے قواعد و ضوابط کو دوبارہ دیکھنے کی ضرورت ہے اورجہاں کمزوریاں ہوں وہاں سزا و جزا کا نظام ہونا چاہیئے۔چیئرمین ریڈ کریسنٹ میاں حنیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ریلیف کیمپس لگا رہے ہیں، پاکستان ہلالِ احمر پنجاب مختلف اضلاع بشمول لاہور، حافظ آباد، بونیر، قصور، مظفرگڑھ، راجن پور، نارووال اور منڈی بہائوالدین میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل سے کرتار پور میں ایک واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا جائے گا، جس کی گنجائش روزانہ 12,000 لیٹر صاف پانی فراہم کرنے کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات تین جاں بحق ،تین زخمی
-
نادرا کی جانب سے شناخت کے نظام کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے قواعد کا اجراء
-
وزیر اعظم سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ،ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
گورنرخیبرپختونخوا کا ٹریفک حادثہ میں درجن سے زائد اموات پر دلی افسوس کا اظہار
-
آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کا عظیم سرمایہ تھے، سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات
-
پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے،عظمیٰ کاردار
-
سردار ایاز صادق کاسوات موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
سیاحت پاکستان کی معیشت میں تنوع، روزگار کے مواقع اور عالمی روابط کو فروغ دینے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، گیلانی
-
بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری،عوام کے مسائل سنے ،ترقیاتی کاموں بارے دریافت کیا
-
وزیراعلی مریم نواز کے پنجاب دھی رانی پروگرام کی شیخوپورہ میں تقریب
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری
-
حکومت ہر شخص کے لیے انصاف کو بروقت، مساوی اور قابلِ رسائی بنانے کے لیے پرعزم ہے، اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.