
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، امریکی اخبار
اتوار 31 اگست 2025 11:40
(جاری ہے)
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 17جون کی ایک ٹیلی فون کال کے دوران ٹرمپ نے یہ موضوع پھر چھیڑتے ہوئے کہا کہ وہ فوجی کشیدگی ختم کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں، انہوں نے مودی سے ذکر کیا کہ پاکستان انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے جا رہا ہے۔
رپورٹ میں ٹیلی فون کال سے باخبر افراد کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس کے پیچھے پوشیدہ اشارہ تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے اور ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنا چاہیے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی وزیرِاعظم برہم ہو گئے، انہوں نے ٹرمپ کو بتایا کہ حالیہ جنگ بندی کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں اور یہ معاملہ براہِ راست بھارت اور پاکستان کے درمیان طے پایا تھا۔یہ تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب بھارت اور امریکہ کے درمیان انتہائی اہم تجارتی مذاکرات جاری تھے اور اس کے اثرات بھارت کو بیجنگ اور ماسکو میں امریکی مخالفین کے قریب دھکیلنے کا خطرہ رکھتے ہیں۔ نریندر مودی اس ہفتے چین کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔یہ رپورٹ واشنگٹن اور نئی دہلی میں ایک درجن سے زائد افراد کے انٹرویوز پر مبنی ہے، جن میں سے زیادہ تر نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بات کی۔اس گفتگو کے دونوں ملکوں پر دور رس اثرات مرتب ہو رہے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ ایک اسٹریٹجک تعلق کو کمزور کر رہے ہیں جبکہ بھارت اپنی معیشت کو سہارا دینے کے دوران اپنے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کو ناراض کر رہا ہے۔جون کی فون کال کے چند ہی ہفتوں بعد اور تجارتی مذاکرات کے تعطل کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ نے 25فیصد ٹیرف عائد کرکے بھارت کو حیران کر دیا تھا، جبکہ روسی تیل خریدنے پر نئی دہلی پر مزید 25فیصد ٹیرف لگا دیا گیا، جس کے بعد مجموعی ٹیرف 50فیصد کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 17 جون کی فون کال کے بعد دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے سے بات نہیں کی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سابق بھارتی جنرل کا پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی منصوبے کا انکشاف
-
سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک
-
اب بہت دیر ہو چکی
-
افغانستان میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 812 ہو گئیں، 2,800 افراد زخمی
-
ٹرمپ انتظامیہ کا نیا فیصلہ، امریکا دنیا کا سب سے زیادہ مہنگا ویزا دینے لگا
-
بھارت، ووٹر لسٹ میں مارول کے ولن تھانوس کی انٹری، راہول گاندھی نے ویڈیو شیئر کردی
-
میں نے زندگی میں کبھی اچھا محسوس نہیں کیا، ڈونلڈ ٹرمپ
-
انڈونیشیا میں احتجاج کے دوران پارلیمنٹ کی عمارت نذر آتش، 5 افراد ہلاک
-
مشرقی افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 622 سے تجاوز کرگئی
-
سعودی عرب ،ٹریفک کیمرے کو نقصان پہنچانے والا شہری گرفتار
-
متحدہ عرب امارات میں ستمبر کے لیے ڈیزل کی قیمت میں کمی
-
ورلڈ بینک، کمبوڈیا کے تعلیمی منصوبے کے لیے 105 ملین ڈالر منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.