Live Updates

سندھ میں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا اولین مقصد ہے، راجہ خلیق الزمان انصاری

منگل 2 ستمبر 2025 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کے ترجمان برائے سندھ افیئرز راجہ خلیق الزمان انصاری نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں سب پاکستانی سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، قائد مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کے ویژن اور وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے احکامات کی روشنی میں مشکل اس گھڑی میں سندھ کے بھائیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ کراچی بیورو آفس کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بیوروچیف عبداللہ سروہی نے انہیں اپنے دفتر آمد پرخوش آمدید کیا۔بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے کہا کہ جہاں ایک طرف وزیراعلی پنجاب مریم نواز پنجاب میں ریلیف فراہم کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں رہیں وہیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سندھ کے متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو بھرپور مدد فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی ہدایت کی روشنی میں ترجمان وزارت برائے سندھ بیرسٹر راجہ انصاری سیلاب متاثرہ علاقوں میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی ہدایات پر این ڈی ایم اے نے سیلاب کا انتباہ جاری کرکے سندھ میں متاثرین کو پیشگی اطلاع کی تاکہ وہ اپنے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پرمنتقل ہوسکیں۔

وفاقی حکومت خیبرپختونخوا، پنجاب کی طرح سندھ کے متاثرین کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اضلاع میں ریلیف کیمپس قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ بیرسٹر راجہ انصاری نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نمائندے نہ صرف وقتاً فوقتاً متاثرین کو امداد فراہمی کے لیے ریلیف کیمپوں کا دورہ بھی کریں گے۔ اس موقع پر ’’اے پی پی‘‘ کراچی کے بیورو چیف راجہ خلیق الزماں انصاری نے کہا کہ اے پی پی ایک متعبر ادارہ ہے ،ہم اس کی ساکھ متاثر نہیں ہونے دیں گے، ادارہ کی انگلش، اردو، سندھی سروس اور ویڈیو، فوٹو سروسز کی بہتری کے لیے ہرممکن اقدامات بروئے کارلائیں گے جبکہ جلد ہی ڈبجیٹل سروس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کراچی میں اس کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

اس موقع پر ریڈیو پاکستان کراچی کے سٹیشن ڈائریکٹر محبوب سرور، کوآرڈینٹر ذکی ابڑو، صحافی سید کرم علی شاہ، صلاح الدین عباسی، محمد علی قاضی، فہیم چانڈیو، راشدپنہور، سید عباس مہدی و دیگر بھی موجود تھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات