
ٌپاکستان تحریک انصاف کا اسد قیصر کی صدارت پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے "عوامی اسمبلی" کا انعقاد
ٖ8 ستمبر کو دی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور جسٹس اطہر من اللہ کی تقریر کی مکمل حمایت کا اعلان ض*عوامی اسمبلی میں بلوچستان دھماکے کی مذمت، سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
جمعہ 5 ستمبر 2025 21:00
(جاری ہے)
اسد قیصر نے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دھماکے کی مذمت کی اور جسٹس اطہر من اللہ کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
ممبر قومی اسمبلی عاطف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئین کے مطابق اسمبلی کا مقصد عوام کی بہتری کے فیصلے کرنا ہے، مگر بدقسمتی سے اس وقت عوام کے حق میں کوئی قانون سازی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو سچ بولنے کی آزادی نہیں دی جا رہی اور عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے فیصلے لکھ کر بھیجے جاتے ہیں۔ عاطف خان نے پی ٹی آئی کے بانی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر بھی آواز اٹھائی۔ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ملک میں ہائبرڈ نظام کی باتیں ہو رہی ہیں، جو کہ دراصل شخصی حکومت ہے، اور اس میں انصاف کی کمی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی، بشریٰ بی بی اور دیگر اسیران کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے ملتان میں سیلاب متاثرین کی مشکلات کی نشاندہی کی اور فوری امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ 180 نشستوں والے مینڈیٹ کے باوجود ایوان سے باہر رہنے والے افراد کو ایوان میں بیٹھایا جا رہا ہے، جو عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے Absolutely Not کہہ کر پاکستان کے دفاع کے لیے آواز بلند کی۔ علی محمد خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ صرف فوج نہیں بلکہ عوام نے بھی لڑی ہے۔ انہوں نے عدلیہ کو آزاد کرنے اور سیاسی لوگوں کو سیاست کرنے کی آزادی دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی نے عوامی اسمبلی کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس اسمبلی کے پاس چھ کروڑ ووٹرز کا مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے ایک قرارداد پیش کی جس میں ہائبرڈ نظام کو مسترد کرنے، 26ویں آئینی ترمیم کے بارے میں اپیلوں کو سننے اور پریس و عدلیہ پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر افغان شہریوں کے انخلا کو مؤخر کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔عوامی اسمبلی نے بلوچستان میں محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل کی جانب سے 8 ستمبر کو دی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا اور جسٹس اطہر من اللہ کی تقریر کی مکمل حمایت کی
مزید اہم خبریں
-
اسٹاک مارکیٹ میں 2 دنوں میں سرمایہ کاروں کے 300 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
-
سینیٹر شیری رحمان کا مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیر مقدم
-
چیف جسٹس پروٹوکول میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 8 سے کم کرکے 2 کر دی ہے، ترجمان سپریم کورٹ
-
گندم کی قیمت پر سٹہ، عوام کی جیبوں سے 40ہزار کروڑ نکال لیے گئے
-
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی اور بربریت قابلِ مذمت ہے، عبدالعلیم خان
-
سیلاب زدہ علاقوں میں 200 کلوگرام وزنی شخص یا سامان کو اٹھانے کیلئے ایئرلفٹ ڈرون آپریشن شروع ہوگیا
-
وزیراعظم شہبازشریف 15 ستمبر کو قطر میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے
-
دوحہ سمٹ: اسرائیل کی مذمت میں قرارداد زیر غور
-
جرمن شہری قرض لینے پر مجبور، تازہ سروے
-
طاہرمحمود اشرفی کی بشپ آزاد مارشل سے ملاقات،انتہا پسندی کے خاتمے و ملکی استحکام کیلئے مشترکہ جدوجہد پراتفاق
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن، ایک لاکھ 84 ہزار191 میٹرک ٹن گندم کے ذخائر برآمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں چینگدو میں عشائیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.