Live Updates

ْچائنا شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس ،وزیراعظم پاکستان نے امت اسلام کے دل جیت لیے ،اسلم خٹک

خطے کے دو دہشت گردی ممالک بھارت اور اسرائیل کو دنیا کے سامنے بینقاب کرکے رکھ دیا،صدرمسلم لیگ(ن) ضلع وسطی کی کامیاب دورے پر قوم کو مبارکباد

اتوار 7 ستمبر 2025 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)ضلع وسطی کراچی کے صدر و نائب صدر لائرز فورم سندھ محمد اسلم خان خٹک ایڈوکیٹ نے چائینا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں براعظم ایشیا خطے کے دو بڑے مکار درندہ صفت، صفاک دہشت گرد ملک انڈیا اور اسرائیل کے خلاف وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف جو جرات مندانہ انداز میں مقف اختیار کیا اور مقبوضہ کشمیر و فلسطینی مسلمانوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرکے پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کے دل جیت لئے ہیں، اور ساتھ ہی ملک و ملت کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لئے سی پیک فیز ٹوکا جو باب رقم ہونے جا رہا ہے دنیا میں اس کی تاریخ نہیں ملتی، ہم وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار،وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ و ٹیم اور مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ووفد کودورے کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،اللہ کے فضل و مدد سے اڑان پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نہں روک سکتی۔

(جاری ہے)

اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان میں مزید انتظامی صوبوں کا قیام اور آبی وسائل کو محفوظ بنانا ناگزیر ہے، ان امور کی انجام دہی کے لئے کل جماعتی کانفرنس اور عوامی رائے عامہ کے لئے ورکشاپس ملک کے ہر ڈویثرن میں کرائی جائیں اور اس حوالے سیسازگار ماحول بنایا جائے اور جو عناصر ملک کی ترقی اور ملک دشمن بیانیے کو سپورٹ کرتے ہیں ان کا مکمل علاج کرنا بھی ناگزیر ہو چکا ہے، مسلح افواج پاکستان کے سپوت جو تاریخ ساز وطن عزیز کی سلامتی کے خاطر داخلی و خارجی سطح پر عظیم قربانیاں د رہے ہیں وہ قبل ستائش ہیں،آخر میں اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے حالیہ مون سون کی بارشوں سے جو ملک بھر میں اور خصوصی طور پر پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے جو قیمتی جانوں اور املاک کے ضیائع ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جس طرح وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور انکی تمام ٹیم جس طرح دن و رات سیلاب متاثرین کی فلاح و بہبود کے لئے ذاتی طورپر جو قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ان کی خدمات کے اعتراف میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو مادر ملت فیلڈ فلڈ مارشل طرز کے اعزاز سے نوازا جائے، ان خیالات کا اظہار ملاقات کے لیے آئے لیگی رہنماں محمد ایوب جوہری، قاضی زاہد نقشبندی، حاجی پرویز تنولی، آزاد قادری، دانش چیمہ،اقبال شیخ،عبداللہ خان، عبدالوحید خان، ریاض احمد بوذدار، شیر علی اورعبد الحق بٹ و دیگر سے ہوئی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات