
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا کراچی میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے استقبالیہ تقریب سے خطاب
،کراچی کی ترقی و خوشحالی پورے ملک کے استحکام سے جڑی ہے، عوام سیلاب متاثرین کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں، سیدال خان
پیر 8 ستمبر 2025 20:45
(جاری ہے)
اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و سینیٹر وقار مہدی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سید حفظ الدین، تاجر برادری، سماجی تنظیموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین، مسلم لیگ (ن) کے ونگز کے عہدیداران، سابق اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ہمیشہ جمہوریت، پاکستان اور استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کی ترقی کے لیے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں جن میں گرین لائن بس منصوبہ، سکھر-حیدرآباد موٹروے اور قیام امن کے لیے عملی اقدامات شامل ہیں۔سیدال خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں کراچی کے عوام کو ترقی اور امن کا حقیقی تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف نے بطور وزیراعظم کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا اور شہر میں جامع ترقیاتی منصوبے شروع کرائے۔ ان کے مطابق، میاں محمد شہباز شریف نے بھی کراچی پر خصوصی توجہ دی اور گرین لائن بس منصوبہ کراچی کے عوام کے لیے ایک منفرد تحفہ تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان موجودہ دور میں بھی کراچی کی ترقی، خوشحالی اور قیام امن کے لیے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، تاکہ یہ شہر ملک کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن کر مزید ترقی کر سکے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو سہارا دیا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے عزم کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی سمیت پورے ملک میں عوامی خدمت اور ترقی کے سفر کو جاری رکھے گیمزید اہم خبریں
-
دہشتگردوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا افغان حکومت کی مجبوری ہوگی، پاکستان مزید برداشت نہیں کرسکتا
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
-
غزہ تعمیرنو: یو این نے جنگ میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ ہٹانا شروع کر دیا
-
عبوری طالبان حکومت پاکستان پر حملہ کرنے والی پراکیسز کو لگام ڈالیں
-
افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا
-
چہرے اور پارٹیاں نہیں، فرسودہ نظام بدلنے سے ملک آگے بڑھے گا، حافظ نعیم الرحمن
-
سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ 34 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے
-
سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا
-
وفاقی حکومت اگر کراچی میں ترقیاتی کام کرانا چاہتی ہے تو ہمیں خوشی ہوگی
-
چھاتی کے سرطان کے مکمل خاتمہ کیلئے تعاون،ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.