Live Updates

قطر پر حملہ عالمی قوانین، سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی، دنیا اسرائیل کا احتساب کرے، دفتر خارجہ

اسرائیلی حملے بین القوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہیں، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اسرائیلی جارحیت کے سامنے اٴْمتِ مسلمہ کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے،کشمیری عوام بہادری سے بھارتی ظلم کا سامنا کر رہے ہیں،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات ہیں،بھارت نے پاکستان کو سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کی ہیں، سفارتی ذرائع سے انتہائی کم تفصیلات شیئر کیں،بھارت کی جانب سے سندھ طاس آبی کمشنرز کا چینل استعمال نہیں کیا گیا، جسے استعمال کیا جانا چاہیے تھا، شفقت علی خان

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ قطر پر حملہ برادر اسلامی ملک کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، دنیا اسرائیل کے اس اقدام کا احتساب کرے،اسرائیلی حملے بین القوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہیں، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اسرائیلی جارحیت کے سامنے اٴْمتِ مسلمہ کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے،کشمیری عوام بہادری سے بھارتی ظلم کا سامنا کر رہے ہیں،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات ہیں،بھارت نے پاکستان کو سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کی ہیں، سفارتی ذرائع سے انتہائی کم تفصیلات شیئر کیں،بھارت کی جانب سے سندھ طاس آبی کمشنرز کا چینل استعمال نہیں کیا گیا، جسے استعمال کیا جانا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے، یہ حملے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کیخلاف ہیں، ہم برادر ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے قطر سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی دورہ کیا، اس دوران شہباز شریف نے قطر کو پاکستان کی جانب سے سخت مذمت کا پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے بین القوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہیں، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اسرائیلی جارحیت کے سامنے اٴْمتِ مسلمہ کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ وزیر اعظم نے غزہ میں امن کے لیے قطر کی ذمہ دارانہ کردار کی تعریف کی اور قطر کے عرب اسلامی سمٹ کے انعقاد کو بھی سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ الجیریا، صومالیہ اور پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے 10ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی علاقائی انسداد دہشت گردی فورم کی چیئر سنبھال لی ہے۔بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بہادری سے بھارتی ظلم کا سامنا کر رہے ہیں، بھارت کی جانب سے حریت رہنماؤں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہیں جبکہ یاسین ملک کی درخواست ضمانت بھی رد کر دی گئی ہے۔

ترکیہ کی جانب سے پاکستان میں دفاعی ڈرون انڈسٹری قائم کرنے کا خواہش کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات ہیں، جس میں دفاعی معاملات بھی شامل ہیں، ترک وزیر دفاع کا حالیہ دورہ دوسری نوعیت کا ہے۔سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کی ہیں، تاہم پڑوسی ملک نے سفارتی ذرائع سے انتہائی کم تفصیلات شیئر کیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس آبی کمشنرز کا چینل استعمال نہیں کیا گیا، جسے استعمال کیا جانا چاہیے تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے صدر زرداری کے دورہِ چین پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کا چین کا حالیہ دورہ ہنگامی نہیں بلکہ پہلے سے شیڈول تھا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے صدر مملکت کے دورہِ چین کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل ہی تمام ضروری اقدامات اٴْٹھا لیے گئے تھے۔

امریکا اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے معاہدے پر شفقت علی خان نے بتایا کہ پاکستان اور امریکی کمپنیوں کے درمیان ایک کارپوریٹ معاہدہ تھا جس میں بینک چینلز اور دیگر شعبے شامل تھے، یہ معاہدے پبلک ہے اور اس میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے، ہم پوری دنیا سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات