Live Updates

ہم مہمان نواز لوگ ہیں سفید پرچم اٹھا کر پر امن طور شہدائے شگاگو کی طرح اپنے حق کی آواز اٹھائیں گے

اتوار 14 ستمبر 2025 18:00

)راولاکوٹ(آن لائن) جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 29ستمبر کی کشمیر بند ہڑتال روکنے پاکستان سے دو ہزار پولیس اہلکار ان کی تعیناتی پر ردعمل دیتے کہا ہے کہ ہم مہمان نواز لوگ ہیں سفید پرچم اٹھا کر پر امن طور شہدائے شگاگو کی طرح اپنے حق کی آواز اٹھائیں گے اگر ہمیں خون میں نہلایا گیا تو پھر ہماری قوم ہمارے بزرگوں بچوں ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں پر 1955کی تاریخ دہرانا قرض بن جائے گا جب وہ قرض اتاریں گے تو دہلی اور اسلام آباد میں فرق مٹ جائے گا پھر طاقت کے نشے میں آنے والوں کی لاشیں واپس جائیں گی پرانا قرض بھی اتاریں گے ہم اپنے حقوق مانگتے ہیں پھر کیوں اور کس حیثیت میں سے ہمیں فتح کرنے کے خواب دیکھے جا رہے ہیں زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے عالمی دنیا نے 55ارب روپیہ دیا وہ زرداری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کر کے سندھ میں خرچ کر رہے ہیں ہم وہ مانگتے ہیں اگر نہیں دو گے عالمی عدالت انصاف جائیں گے۔

(جاری ہے)

صدر‘وزیراعظم ‘ فیلڈ مارشل‘ چئیر مین سینٹ اپوزیشن لیڈر سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف سمیت تمام پاکستانی قیادت کو دعوت ہے کہ وہ ہمارا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پڑھیں اور ہمیں بتایا جائے کہ اس میں بھارت سے دوستی اور پاکستان سے مخالفت کا کون سا بیانیہ ہے ہم صرف اپنے وسائل پر اپنا حق مانگتے ہیں آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو پیش کش کی ہے کہ کور کمیٹی کے تمام ممبران کا اس تحریک سے پہلے اور اب کے تمام اثاثوں اور زرائع آمدن کی ہر طرح سے کھوج لگا کر انہیں عوام کے سامنے لایا جائے تو ساتھ ہی سارے ممبران اسمبلی کے اثاثہ جات کو بھی سامنے لایا کہ سیاست میں شامل ہونے سے قبل ان کے اثاثہ جات اور زرائع آمدن کیا تھے اور اب کتنے ہیں پھر عوام خود فیصلہ کرے گی کہ لٹیرا کرپٹ اور فنڈڈ کون ہے وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق سمیت تمام ممبران اسمبلی کو چیلنج ہے کہ وہ ہر حلقے میں فوری جرگے منعقد کریں وہاں عوام سے پوچھیں کہ ایکشن کمیٹی کا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ عوام کی ضرورت اور حق ہے یا بھارتی منصوبہ ہے لوگوں نے اگر ممبران اسمبلی کی بات مان لی تو ہم 29ستمبر کی کال واپس لیکر معافی مانگ لیں گے پاکستان کے نام پر زندہ باد ریلیاں کر کے اقتدار کی بھیک مانگنے والے اگر واقعی پاکستان کے ہمدرد ہیں وہ اپنی تنخواہوں سمیت کشمیر کے ہر گھر سے امداد لیکر متاثرین سیلاب کی معاونت کریں ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی بارہ نشستوں کو ختم کر کے گلگت بلتستان کو ان نشستوں پر نمائندگی دینے کا مطالبہ کرتے کہا کہ مہاجرین کی چوتھی نسل کے بجائے گلگت بلتستان کو نمائندگی دے کر وحدت کشمیر کا ثبوت دیا جائے عتیق خان کے دور حکومت میں زلزلہ زدگان کی بحالی کے زرداری حکومت کو دئیے گئے 55ارب کی واپسی کے لیے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا ساتھ ہی تیرہ اگست کو جیوے کشمیر کے نعرے لگانے والے طلبہ پر دہشت گردی ایکٹ پر درج ایف آئی آر کے فوری خاتمہ کا مطالبہ کر دیا ممبر اسمبلی شاہدہ صغیر کے آبائی حلقہ اور امیدوار اسمبلی اسد ابراہیم کے آبائی گاؤں ہورنہ میرہ کے مقام پر کور کمیٹی کے رکن سجاد خان کی سربراہی میں تاریخ کے بڑے جلسہ سے خطاب کرتے عمر نذیر کشمیری امتیاز اسلم سجاد خان ارباب ایڈوکیٹ مجتبی راجہ عابد شاہین شہزاد خان افتخار زمان خان الیاس سمیت ممبران کور کمیٹی ایکشن کمیٹی نے کہا کہ حکمران ہمیں فتح کرنے کے بجائے بنگلہ دیش سری لنکا نیپال انڈونیشیا کے حکمرانوں کا انجام دیکھ لیں ہماری گرفتاری سے قبل عوامی قوت کا اندازہ جموں کے ڈوڈہ خطہ میں مہراج ملک کی گرفتاری کے بعد عوامی مزاحمت سے دیکھ لیں ایکشن کمیٹی کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کو قانون ساز اسمبلی میں اٹھایا جائے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات