
مغربی ہواؤں اور بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہواؤں کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں 15 ستمبر کی شام سے 19 ستمبر تک تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اتوار 14 ستمبر 2025 23:00
(جاری ہے)
کشمیر میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھڑکیں متوقع ہیں جن علاقوں میں بارش کا امکان ہے ان میں نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور شامل ہیں۔
یہ سلسلہ 15 ستمبر کی رات سے 19 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے، جبکہ 16 اور 18 ستمبر کو بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں بھی دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں 16 ستمبر سے 19 ستمبر کے دوران بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔پنجاب اور اسلام آباد میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں 16 سے 19 ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اورہوائیں متوقع ہیں۔جبکہ 18 اور 19 ستمبر کو منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔ادھر سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ ساحلی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں جیسے کہ کچے مکانات، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ موسم کی پیشگوئی کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ (زمین کھسکنے) کا بھی خدشہ ہے، جبکہ 18 اور 19 ستمبر کو شدید بارشوں کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے مقامی نالوں اور دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔عوام، مسافروں اور سیاحوں کو احتیاط برتنے اور کمزور یا خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ مزمل اسلم
-
راولپنڈی؛ گھریلو جھگڑے پر دیورانی نے مبینہ طور پر جٹھانی کو آگ لگا کر قتل کر دیا
-
حکمرانوں کے پاس عوام کے پیسے اپنی مرضی کی جگہوں پر خرچ کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے، خالد مقبول
-
ر*جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کی بجٹ میں کروڑوں کی خردبرد،2کروڑ کا صفایہ
-
سیلاب سے 500 ارب کا نقصان، امداد کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دیں گے‘ احسن اقبال
-
شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے پڑنے والا شگاف 400 فٹ تک بڑھ گیا، مزید دیہات ڈوب گئے
-
پاکستان کے استحکام کے خلاف سازشیں کرنے والی اندرونی اور بیرونی قوتوں کو ذلت آمیز شکست دی جائے گی، خواجہ آصف
-
لاہور میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق، تیسرے کی حالت تشویشناک
-
ورچوئل ایسٹ سروس فراہمی کیلئے لائسنسنگ کا آغاز، عالمی اداروں کو پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کا حصہ بننے کی دعوت
-
بارشوں کے 11 ویں سپیل کا الرٹ جاری، کئی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان
-
فیصل آباد اور عمان کے درمیان پروازوں کا سلسلہ نومبر سے شروع ہو جائے گا
-
ہماری ساڑھے 5ماہ کی حکومت کے فنڈز نہ روکے جاتے تو گجرات نہ ڈوبتا، پرویز اٰلہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.