Live Updates

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے لیے مثبت ہے،ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے،بلاول بھٹو

صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین بہت کامیاب رہا ہے۔اس دورے سے دونوں ممالک میں تجارتی اور دیگر تعلقات کو مذید فروغ ملے گا۔سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے،وفاقی حکومت کو متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی امداد کی اپیل کرنی چاہیئے، چیئرمین پیپلزپارٹی

جمعہ 19 ستمبر 2025 20:35

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے لیے مثبت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے لیے مثبت ہے،ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے،صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین بہت کامیاب رہا ہے۔اس دورے سے دونوں ممالک میں تجارتی اور دیگر تعلقات کو مذید فروغ ملے گا،سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے،وفاقی حکومت کو متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی امداد کی اپیل کرنی چاہیے،ایس تھری منصوبے کو سندھ حکومت اب مکمل کرے گی۔

وہ جمعہ کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سییٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کرریے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے ہیں، ان پر عمل کریں گے، ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی حکومت کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کے حوالے سے آپ خود خبریں چلاتے ہیں، پھر مجھ سے آپ خود سوال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت پورے ملک کے ہیں اور چین میں ملک کے منصوبوں پر بات ہوئی اور وہ اپنے سابقہ ریکارڈ خود توڑیں گے، چین میں صدر آصف علی زرداری کو بہت پذیرائی ملی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے سالڈ ویسٹ اور دیگر منصوبوں پر بات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب پر سیاست کرنے کا وقت نہیں، قدرتی آفت آتی ہے تو دنیا سے اپیل کی جاتی ہے لہذا اقوام متحدہ سے اپیل کرنی چاہیے لیکن وفاقی حکومت نے آج تک اقوام متحدہ سے اپیل نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے بہت سارے مسائل جنم لیں گے، آج بھی سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم عالمی سطح پر اپیل کریں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کی مدد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جو معاہدہ ہوا وہ پاکستان کے حق میں ہے، پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے مثبت ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جنگ میں ہم نے بھارت کو شکست دی ہے، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کرکٹ کو سیاست میں ملوث کر رہا ہی.
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات