گیس بحران کے باعث پاور پلانٹس کی بندش، کے الیکٹرک کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط

کے الیکٹرک دونوں پاور پلانٹس کی مستقل بندش پر نیپرا سے بھی رجوع کرے گی، پاور اسٹیشنز کی بندش سے بجلی کی ترسیل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، خط کا متن

منگل 23 ستمبر 2025 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)کے الیکٹرک کی جانب نے گیس بحران کے باعث پاور پلانٹس کی بندش پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گیس بحران کے باعث کورنگی گیس ٹربائن پاور اسٹیشن اور سائٹ گیس ٹربائن پاور اسٹیشن کی مستقل بندش کے باعث کے الیکٹرک نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دونوں پاور اسٹیشن کو بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔خط میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک دونوں پاور پلانٹس کی مستقل بندش پر نیپرا سے بھی رجوع کرے گی، پاور اسٹیشنز کی بندش سے بجلی کی ترسیل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔کے الیکٹرک نے کہا کہ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے 900 میگا واٹ کا بن قاسم پاور پلانٹ کو فعال کردیا گیا ہے جب کہ نیشنل گرڈ سے 2 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی لینے کا بھی معاہدہ کیا گیا۔کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ یہ اقدامات شہریوں کو مزید قابل اعتماد اور ماحول دوست بجلی فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہیں۔