ش*شہدا ہاس مردہ کاریز چمن میں آل پارٹیز کانفرنس قومی جرگہ کا مشترکہ اعلامیہ
بدھ 24 ستمبر 2025
20:35
ّچمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہدا ہاس مردہ کاریز چمن میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس /قومی جرگہ زیر صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی منعقد ہواجس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ڈاکٹر عبد الصمد اچکزئی عبدالخالق حقمل عصمت داوی خان امان اللہ خان اچکزئی جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا حافظ محمد یوسف حاجی غوث اللہ مولوی عبدالمنان مولانا محمد قاسم پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے حیات خان اچکزئی اعظم خان اچکزئی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے جاویدخان اچکزئی جماعت اسلامی کے مولوی مصطفی آغا جان نیشنل پارٹی کے فدامحمد پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالسلام اچکزئی مظلوم اولسی پارٹی کے حاجی فیض اللہ خان اچکزئی پشتون تحفظ موومنٹ کے فدامحمد قبائل رفیق ارین چمن بار کونسل کے ہدایت اللہ ایڈوکیٹ انجمن تاجران کے قاری عطاللہ مسلم جمال شاہ تاجر لغڑی اتحاد کے کمانڈر منڈولی امیر محمد سیکرٹری صدر صادق اچکزئی غوث اللہ اچکزئی کمانڈر بوگئی سول سوسائٹی کے عبدالرازق بشیر احمد انجمن معذوران کے عنایت اللہ بشردوست گرینڈ الائنس کے صویت خان اچکزئی نے اپنے اپنے وفود کے ہمراہ شرکت کی آل پارٹیز کانفرنس قومی جرگہ کے شرکا صوبہ بھر باالخصوص ضلع چمن کے گھمبیر دگرگوں حالات کے تناظر میں درج ذیل نکات پر اتفاق کیا گیا1 یہ آل پارٹیز کانفرنس قومی جرگہ چمن میں امن وامان کی ناگفتہ بہ صورتِ حال بم دھماکے ٹارگٹ کلنگ بدامنی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گزشتہ دنوں ڈیورنڈ لائن سے متصل پارکنگ ایریا میں دھماکہ اس کے نتیجے میں بے گناہ غریب پرور نہتے مزدور کار تاجر پیشہ عوام کی خون ناحق کو ظلم جبر استبداد کی گزشتہ 76 سالوں سے جاری ناروا عوام دشمن پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا آل پارٹیز کانفرنس قومی جرگہ واقعہ میں ملوث کرداروں کو بے نقاب انہیں گرفتار کرکے نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کرتا ہے 2آل پارٹیز کانفرنس قومی جرگہ حکومت اور ریاست کی جانب سے افغان کڈوال کیساتھ روا رکھا گیا توھین آمیز و تضحیک آمیز طرزعمل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ افغان کڈوال کیساتھ غیر انسانی غیر مہذب روش کو فی الفور بند کیا جائے ان کی عزت وآبرو کی تحفظ ان کی جائیدادوں کی لوٹ مار کو روک کر اقوام متحدہ کی دنیا بھر کے مہاجرین کیلئے بنائے گئے قوانین کے مطابق برتا اپنانے کا مطالبہ کرتا ہے 3 یہ آل پارٹیز کانفرنس قومی جرگہ ڈیورنڈ لائن پر سنگل ڈاکیومنٹ رجیم پاسپورٹ کی اجرا کو رد اور مطالبہ کرتا ہے کہ ڈیورنڈ لائن پر تجارت اور آمدورفت کو شناختی کارڈ اور تذکیرے کے تحت بحال رکھا جائے 4یہ آل پارٹیز کانفرنس قومی جرگہ مصنوعی مسلط کردہ دہشت گردی کو وسائل کی لوٹ مار کا بہانہ گردانتی ہے جنگی معشیت کوخیرباد اور امور مملکت کو عوام کی ترقی و خوشحالی کی خاطر فلاحی ریاست کے طور پر سرانجام دینے کا مطالبہ کرتا ہے 5یہ آل پارٹیز کانفرنس قومی جرگہ صوبہ بھر میں مقامی قبائل کی ابا واجداد کی زمینوں کو الاٹمنٹ کے نام پر قبضہ گیری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ مقامی قبائل کی قبضہ کی گئی زمینوں کو واگزار اور حقیقی مالکان کے حوالے کیا جائے 6 یہ آل پارٹیز کانفرنس قومی جرگہ چمن کوئٹہ قومی شاہراہ پر غیر محفوظ آمدورفت مسلح جھتوں کی بھرمار بھتہ خور مافیا کی کارستانیوں پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ کے ذمہ داری ریاست حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے لہذا ریاست حکومت اور انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں کو بروقت ادا کرتے ہوئے عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے 7 یہ آل پارٹیز کانفرنس قومی جرگہ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنے کی کوششوں اور سازشوں کو رد کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ لیویز فورس کو جدید آلات سے لیس اسے دور حاضر کیتقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے ان کی استعداد کار کو بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے 8یہ آل پارٹیز کانفرنس قومی جرگہ ضلع خیبر میں26 بے گناہ پشتونوں جن میں بچے خواتین بزرگ شامل تھے جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں شہید کرنے 2ستمبر کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام سریاب کوئٹہ میں سردار عطاللہ خان مینگل کی برسی کے موقع پر خودکش حملے 16 افراد کی شہادت 18ستمبر کو چمن میں دھماکہ اس میں 6 بے گناہ محنت کشوں کی شہادت پر گھری تشویش کااظہار کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان شہدا کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے 9= یہ آل پارٹیز کانفرنس قومی جرگہ ضلع کے دیگر سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران سے ملاقات کرنے اوران کی مشاورت سے جلد آئندہ کا متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے کا اعادہ کرتا ہی