
پاک سعودی دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کیلئے نئی جہت ہے ،اثرات دنیا پر نمودار ہوں گے، مقررین کا تقریب سے خطاب
جمعرات 25 ستمبر 2025 21:00
(جاری ہے)
سینیئر صحافی و کالم نگار سلمان غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی تاریخ شب خون مارنے کی ہے جبکہ ہم جو کرتے ہیں دن کی روشنی میں کرتے ہیں،پاک فضائیہ کو عالمی ذرائع ابلاغ نے فضائوں کی ملکہ قرار دیا،مودی جوروز بڑھکیں مارتا تھا، ابھی تک سکتے کے عالم میں ہے،معرکہ حق کے دوران ہماری کوششوں کے ساتھ اللہ تعالی کی نصرت بھی شامل تھی ۔
انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے دہائیوں پہلے کہا تھا کہ گھاس کھالیں گے لیکن ایٹم بم بنائیں گے،بھٹو نے اتحاد امت کی بات کی جس کی پاداش میں انہیں تختہ دار پر چڑھا دیا گیا مگر اس کے باوجود ان کی بصیرت کے مطابق کوششیں جاری رہیں،بالآخر1998 میں بھارت کے مقابلے میں میاں نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکے کر دیئے۔انہوں نے کہا پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کیلئے نئی جہت ہے جس کے اثرات عالم اسلام کے ساتھ ساتھ دنیا پر بھی پڑیں گے،رواں سال مئی میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے ہندوستان کو بتا دیا کہ یہ ابھی ٹریلر ہے،جنگ ابھی باقی ہے،اس معرکہ میں ہم نے بھارت کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی شکست دی،بھارت نے جب ہم پر حملہ کیا تو چین،ترکیہ اور آذربائیجان ہمارے ساتھ تھے۔جب اسرائیل نے قطر پر حملہ کیا تو قطر کی حفاظت کیلئے امریکہ بھی کچھ نہ کر سکا ۔انہوں نے مزید کہا پاکستان اور بنگلہ دیش شیروشکر ہو رہے ہیں،نوجوانو آپ نے مایوس نہیں ہونا،یہ پاکستان قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار کے مطابق بننا ہے، ہماری حتمی جنگ دہشتگردی کے خلاف ہے،ہمیں اس جن کو بوتل میں بند کرنا ہے جس کیلئے اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔ آنے والا پاکستان خوشحال اور مضبو ہو گا۔پروفیسر یوسف عرفان نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان ایک معجزہ ہے جو قومی یکجہتی سے ممکن ہوا،پاکستان کو دائیں بازو کے نظریات رکھنے والوں نے بنایا تھا اور وہ ہی اس کی حفاظت کر سکتے ہیں،پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کا بنیادی سبب مشرق وسطی کے حالات ہیں،جنگ میں ٹیکنالوجی سے زیادہ جذبے کارفرما ہوتے ہیں، بھارتی فوج کے ہاتھ کھڑے کرنے پر ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا،موجودہ معاہدہ ایک جرات مندانہ اقدام ہے ،اس معاہدے کے فوری اثرات کے مطابق اب اسرائیل محتاط رہے گا،عرب و عجم کے مسلمان ایک امت بن کر حرمین شریفین کی حفاظت کریں گے،علامہ اقبال نے کہا تھا یورپ کا زوال مادہ پرستی جبکہ قائد اعظم کا فرمان تھا کہ پاکستان امت مسلمہ کی قیادت کرے گا۔ڈاکٹر محمد سلیم رائو نے کہا مصور پاکستان کا خواب 100 سال بعد پورا ہو رہا ہے،نوجوانوں کو ایسے خواب دیکھنے چاہئیں جن کی تعبیر ہو جاتی ہے،امت مسلمہ کی یکجہتی کے خواب کی تعبیر اس دن سے شروع ہوئی جب معرکہ بنیان مرصوص ہوا،پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے سے انڈیا کی کمر مزیدٹوٹ گئی اور وہ اپنی موت آپ مرے گا۔انہوں نے کہا توحید اور رسالت کا پرچم لہرانے کا راز صرف اخوت اور طاقت ہے جو مسلمانوں کے اتحاد سے بنتی ہے جس کا آغاز ہو گیا ہے جو مزید مستحکم ہو گا،وہ وقت قریب ہے جب پوری دنیا پرچم اسلام کے نیچے آئے گی۔چودھری شہباز حسین نے کہا ہمیں سعودی عرب میں اپنی قومیت کی حفاظت کرنی چاہئے اور اپنے کاموں سے ثابت کریں کہ ہم دنیا کی بہترین قوم ہیں۔یہ لمحہ پاکستان سعودی عرب کے درمیان ہونے والے عظیم دفاعی معاہدے کا ہے، جو ہمارے تعلقات کو نئی طاقت، نئی سمت اور نئی روح عطا کرتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے بھی ایک نیا باب کھول رہا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یہ معاہدہ خطے میں امن، توازنِ طاقت اور استحکام کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی محنت کش کام کر رہے ہیں۔ اس معاہدے سے نہ صرف ان کے تحفظ میں اضافہ ہوگا بلکہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو بھی نئی وسعت ملے گی۔مزید قومی خبریں
-
سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے،وزیراعلی سندھ
-
پنجاب میں سیاحوں کے تحفظ، آسانی اور آسائش کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے‘مریم نوازشریف
-
وزیراعلی مریم نوازشریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پاکستان آج کھیل کے میدان میں بھی بھارت کا غرور و تکبر مٹی میں ملادے گا ‘رانا تنویرحسین
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کادورہ صوابی
-
ٴْظلم کا شکار ہونے والی اونٹی ’’چاندنی‘‘ کا آپریشن، رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی
-
وزیراعلی پنچاب محترمہ مریم نوازشریف 29 ستمبر کو فیصل آباد آئیں گی
-
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر معمر شخص جاں بحق
-
سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا
-
ملک میں مثبت اشارے، اچھا وقت شروع ہو چکا ہی: گورنرسندھ
-
ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے بھانجے آصف ندیم انتقال کرگئے
-
حکومت کی پالیسیوں کے باعث معاشرے کا ہر فرد ذہنی دباؤ کا شکار ہی: ندیم افضل چن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.