�اہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بڑا لیڈر پاکستان میںکوئی نہیں۔پیپلز پارٹی کمزور طبقے اور مظلوموں کی پارٹی ہے۔پاک فوج نے اپنے سے بڑے ملک کی فوج کو ناک آئوٹ کیا ۔بلاول بھٹو نے مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیا۔چین نے دفاعی سامان میں پاکستان کو خود کفیل کیا۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور میںبلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے جیالوں نے گورنر پنجاب کی آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس کے قائدین نے عوام کی خاطراپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کے پھندے پر غریب کے لئے جھوم گئے۔گورنرپنجاب نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے دولت جاگیر داروں سے چھین کر غریبوں میں تقسیم کی۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ادوارمیںملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارٹی کارکنوں اور ورکرز کو عزت دی اور انہیں عہدوں سے نوازا۔
گورنر پنجاب نے کہا میں کارکنوں کی تکلیفوں کو محسوس کرتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس کے دروازے کارکنان کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈرائنگ رومز کی نہیں بلکہ کھلے میدانوں کو ترجیح دیتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو حلقے کے عوام نے ووٹ دیے مگر کہاں گئے ہمیں پتہ ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کو پنجاب بھر میں مزیدمضبوط اورمستحکم کرنا ہے جس کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بڑا لیڈر پاکستان میںکوئی نہیںہے۔اُنہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دیے۔اُنہوں نے کہا کہ ایوان صدر میں ڈکٹیٹر آ کر پارلیمنٹ کے خلاف سازشیں کرتے تھے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ آصف علی زرداری کے حالیہ چین کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔اُنہوں نے کہا کہ چین کاپاکستان کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے اور اسے خود کفیل بنانے میں کردار اہم ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہی پاکستان کا حقیقی لیڈر ہے جس نے مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیا۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا مقدمہ عالمی میڈیا پر لڑا۔
گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ میں عاشق رسول ہوںورنہ میرے پلے کچھ نہیں۔اُنہوںنے کہا کہ حضور نبی کریمﷺ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئی8 اکتوبر کو گورنر ہاوس میں محفل میلاد النبی ؐمنعقد کی جائے۔قبل ازیں، گورنر پنجاب سردار سلیم سے گورنر ہائوس لاہور میں انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر احمد انصاری کی قیادت میں یونین کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفد نے گورنر پنجاب کو یونین کے اغراض و مقاصد اور دیگر اہداف پر تفصیلی بریفینگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ شدید پارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ اُنہوں نے کہا کہ سیلابی ریلوں سے غریب کسانوں کی زرعی اجناس کے ساتھ ساتھ مال مویشی اور دیگر قیمتی سامان پانی میں بہہ گئے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ فلا حی اداروں ، ریسکیو ٹیموںنے بھی بھر پور کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے گورنر ہائوس نے پنجاب ریڈ کریسنٹ کے ذریعے راشن، ادویات اور میڈیکل کیمپ سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کو یقینی بنایا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی ہمیں سب نے ملک کر سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی میں کردار ادا کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کی تنظیم انٹرنیشنل یونین آف جرنلسٹ نے سیلاب متاثرین کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرین بہن بھائیوں کی بحالی تک یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے ۔
گورنر پنجاب نے اس موقع پر سیلاب متاثرین کی مدد کرنے ، میڈیکل کیمپس لگانے پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یونین کے ممبران کو شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ وفد میں مرکزی نائب صدر میاں محمد اصغر بھٹی، صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی، جنرل سیکرٹی پنجاب رانا سلمان عارف کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران بھی موجود تھے۔دریں اثنا، تعلیمی اداروں میں سفارشی کلچر کا خاتمہ اورمیرٹ اولین ترجیح ہے۔
میرٹ کی بالادستی ہوگی تو قابل لوگ آگے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب/چیئرمین بورڈ آف گورنرز سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس لاہور میں کیڈٹ کالج چوآں سیداں شاہ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن راوالپنڈی، ڈپٹی کمشنر چکوال، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب، مسز مہوش سلطانہ ایم پی اے (ممبر بورڈ آف گورنرز) نسرین صدیقی ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، ماریہ جاوید ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ اور مہار محمد اعجاز قائم مقام پرنسپل نے شرکت کی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کیڈٹ کالج چوآں سیداںشاہ کا شمار ملک کی بہترین تعلیمی درسگاہوں میں ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبا مختلف شعبوں میں ملکی کی ترقی کے لئے نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ادارے کی پہچان نہ صرف تعلیم بلکہ نظم و ضبط اور مثبت کردار سے ہونی چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ میرٹ پر داخلہ کو یقینی جائے تاکہ معیاری تعلیم کو فروغ دیا جاسکے۔
اُنہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ تین ماہ کے اندر اندر میرٹ پر پرنسپل کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہداخلوں کے معیار میں بہتری، ڈسپلن اور دیگر انتظامی معاملات کو احسن طریقے سے چلایا جا سکے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میںپاکستان میں تعینات آئرلینڈ کی پہلی خاتون سفیر مس او نیل نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان تجارت،ثقافت اور معاشی شعبوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدلیوں نے پاکستان کو بہت متاثر کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے بہت تباہ کاری ہوئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے، حکومت، این جی اوز اور مخیر حضرات نے سیلاب زدگان کی بھر پور مدد کررہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی لوگوں پر جب بھی کوئی مشکل آئی ایک قوم بن گئے اور آگے بڑھ کر ایک دوسرے کی مدد کی۔ اُنہوں نے کہا کہ 2021میں بھی ملک کو بہت بڑے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جس سے صوبہ سندھ بہت متاثر ہوا اور لوگوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ کی پاکستان میں تعیناتی ایک تاریخی اور یادگار رہے گی۔ اُنہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آپ پاکستان کے بہتر امیج کو دنیا میں اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گی۔ آئرلینڈ کی خاتون سفیر مس اونیل نے کہا کہ پاکستانی لوگ بہت محنتی،قابل اور جرات والے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ آئرلینڈ میں پاکستانی لوگوں سے ملنے کا اتفاق ہوا۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، ثقافتی اور معاشی تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔ آئرش سفیر نے کہا کہ آئرلینڈ میں اس وقت 30ہزار کے قریب پاکستانی ہیلتھ سیکٹر میں گراں قدرخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔