
پنجاب میں اب کوئی سیاسی تعیناتی نہیں ہوتی،اقرباپروری،سفارش کا مکمل خاتمہ ، 100فیصدمیرٹ پر تعیناتی ہوتی ہے‘مریم نواز
حکومت پر کرپشن کا کوئی الزام نہ ہونا بہت بڑی کامیابی ہے،لوکل گورنمنٹ کے خلاف نہیں،اختیارات کی منتقلی پر یقین رکھتی ہوں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء اورفیکلٹی ممبرزکی ملاقات،شرکاء نے عوامی فلاحی پراجیکٹ کو سراہا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پاکستان آرمی،نیوی اورایئر فورس کو ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر مبارکباد، فیلڈ مارشل عاصم منیر ودیگر عسکری قیادت کو خراج تحسین نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کو حکومت پنجاب کے اختراعی اور تاریخی پراجیکٹ سے آگاہ کیا،بنگلادیش کے مندوب نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی عوامی خدمات کو سراہا پنجاب کے پراجیکٹ حیران کن ہیں، سی سی ڈی،اینٹی نارکوٹکس،گرین اینیشیٹو،سوشل پروٹیکشن کے پراجیکٹ شاندار ہے ،شرکاء وفد
جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:50
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شرکاء کے سوالات کے خوش دلی سے جواب دئیے۔بنگلادیش کے مندوب نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی عوامی خدمات کو سراہا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ احساس کا جذبہ گڈگورننس کا بنیادی اصول ہے۔حکمران کا ہر فیصلہ عوام کی زندگی پر اثرا نداز ہوتا ہے۔دنیا میں معاشی اوردفاعی طورپر مضبوط ملک کوعزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔پنجاب میں اب کوئی سیاسی تعیناتی نہیں ہوتی، اقرباپروری،سفارش کا مکمل خاتمہ کردیاگیاہے۔پنجاب میں خود انٹرویو کر کے 100فیصدمیرٹ پر تعیناتی کرتی ہوں۔کرپشن کے معاملے میں زیروٹالرنس ہے،کرپشن علم میں آجائے تو کوئی معافی نہیں۔عوام کاپیسہ ہے،اسے عوام پر ہی خرچ کرنا ہوگا۔ای ٹینڈرنگ کے ذریعے خالصتاً میرٹ اورشفافیت کے ساتھ کنٹریکٹ دیئے جاتے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ وطن دھرتی ماں کی طر ح ہے،اسے دھوکہ دینا ناقابل برداشت ہے۔مختلف ادارے میری آنکھ اورکان کے طورپر مسلسل مانیٹرنگ کرتے رہتے ہیں۔حکومت پر کرپشن کا کوئی الزام نہ ہونا بہت بڑی کامیابی ہے۔لوکل گورنمنٹ کے خلاف نہیں،اختیارات کی منتقلی پر یقین رکھتی ہوں۔پاپولیشن کے مطابق این ایف سی ایوارڈ دیا جاتا ہے۔تمام صوبے اپنے وسائل پیدا کرتے ہیں،الحمد اللہ پنجاب کا ریونیو ایک ٹریلین روپے ہے۔دوسرے صوبوں سے پراجیکٹ شیئر کر کے خوشی ہوتی ہے۔عوامی فلاحی پراجیکٹ کیلئے ہر صوبے کے ساتھ تعاون کیلئے ہمیشہ تیاررہتے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان نے سیف سٹی پراجیکٹ میں معاونت کی درخواست کی تھی۔کے پی کے کو 15 کالنگ سسٹم کے بارے میں شیئر کیا۔کینال کا معاملہ سی سی آئی میں ہے۔پنجاب اپنے آبی ذخائر کے ساتھ کیا کرتا ہے،یہ ہمارا مسئلہ ہے۔ٹیلی میٹری سسٹم کے ذریعے آبی ذخائر کی مانیٹرنگ پر مثبت جواب نہیں ملتا۔میں کبھی کسی کے اختیارات اورمعاملات میں د خل نہیں دیتی۔نہری اصلاحات کو سیاسی معاملہ نہیں بنانا چاہیے۔میں پنجاب کے معاملات کی ذمہ دار ہوں اوراس کیلئے فائٹ بھی کروں گی۔پنجاب کے حق کے معاملے میں میرا موقف واضح ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف میرے لئے ہمیشہ مشعل را ہ ہیں۔روایات پر یقین نہیں کیا بلکہ اپنی راہ خود متعین کی۔ستھرا پنجاب دنیاکا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام ہے۔منصب سنبھالا تو امن و امان کی صورتحال دگرگوں تھی،اب پنجاب محفوظ جگہ ہے۔تھرمل امیجنگ ڈرون کو سیلاب متاثرین کی نشاندہی کیلئے کامیابی سے استعمال کیاگیا۔ڈرون کے ذریعے سیلاب میں گھرے متاثرین کو کامیابی سے انخلاء کیا۔پنجاب کی زراعت کو پہلی مرتبہ میکانائزیشن کی راہ پر گامزن کررہے ہیں۔تاریخ کا بدترین سیلاب آیا لیکن ہم نے تاریخ کا سب سے بڑا انخلاء آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔سیلاب کے دوران پنجاب کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک ہر متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ہمارے مراکز صحت کا موازانہ اب کسی بھی یورپی کلینک کے معیار سے کیا جا سکتا ہے۔مہنگا ہونے کے باوجود پنجاب میں کینسر کے مریضوں کا کو ابلیشن مشین سے علاج کریں گے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے 15سموگ گن مشینیں امپورٹ کی گئی ہیں۔پنجاب کے 500دیہات کو پہلے مرحلے میں ڈویلپ کیا جارہا ہے۔دوسرے صوبوں کے لوگ بہتر مواقع کیلئے پنجاب کارخ کرتے ہیں۔شرکاء وفد نے کہا کہ پنجاب میں شروع ہونے والے پراجیکٹ حیران کن ہیں۔سی سی ڈی،اینٹی نارکوٹکس،گرین اینی شی ایٹو،سوشل پروٹیکشن کے پراجیکٹ شاندار ہے۔نیشنل سکیورٹی وارکورس کے وفد میں پاکستان آرمی،پاکستان نیوی،پاکستان ایئر فورس اورسول آفیسر شامل تھے۔وفد کے شرکاء میں 26ممالک کے 47شرکاء جبکہ آسٹریلیا،برطانیہ، چین،امریکہ، سعودی عرب، ترکی،متحدہ عرب امارات،ایران، فلسطین،ساؤتھ کوریااوردیگر ممالک کے افسران شامل بھی شامل تھے۔
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روکدی
-
پنشن کوئی خیرات نہیں ،ایک آئینی حق ہے، جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز رواں ماہ دورہ راولپنڈی کے دوران جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کریں گی، محمد حنیف عباسی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا سفاری پارک میں پاکستان کے سب سے بڑے ٹریمپولین پارک کا افتتاح
-
پی ڈی ایم اے کی اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی
-
پاکستانی حکومت کا روزویلٹ ہوٹل کو گرا کر کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے پر غور، امریکی جریدہ
-
گیس رائلٹی میں عدم ریکوریز اور سبسڈی کا غلط استعمال کیا گیا، رپورٹ میں انکشاف
-
سندھ حکومت کا تعلیمی بورڈز میں آٹومیشن اور ای مارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
-
منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں زمین سرکنے سے ایک درجن سے زائد عالیشان مکانات زمین بوس ہو گئے، شہری خوف میں مبتلا
-
محکمہ ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا
-
خیبرپختونخوا حکومت نے ایمل ولی خان کو سیکیورٹی اہلکار واپس دے دیے
-
پاکستان سمیت 8 ممالک کا حماس کے امریکی امن منصوبے پر ردعمل کا خیر مقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.