ں*بھارت کا کوئی بھروسہ نہیں ،کسی بھی ایڈونچر کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، خواجہ آصف

پ*نئی دہلی کو یہ سوچنا ہوگا ایسے اقدام کے نتیجے میں اٴْسے کتنا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، بھارت سیاسی طور پر زوال کا شکار ہے، مودی کو ملک میں سخت عوامی دباؤ اور سیاسی نقصان کا سامنا ہے، وزیر دفاع

اتوار 5 اکتوبر 2025 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2025ء) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، تاہم نئی دہلی کو یہ سوچنا ہوگا کہ ایسے اقدام کے نتیجے میں اٴْسے کتنا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، بھارت سیاسی طور پر زوال کا شکار ہے، جبکہ وزیراعظم نریندر مودی کو ملک میں سخت عوامی دباؤ اور سیاسی نقصان کا سامنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا، پہنچا دیا ہے، اب خود بھارتی عوام مودی سے سوال کر رہے ہیں کہ اٴْس نے ملک کے ساتھ کیا کیا ہے۔ s وزیرِ دفاع نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہوتا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ‘‘بھارت یہ سمجھتا تھا کہ اس کا کوئی مقابلہ نہیں، لیکن پاکستان نے ہر سطح پر اس کے عزائم ناکام بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے ایک بیان میں پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘‘اگر نیا تنازع ہوا تو صبر نہیں کریں گے، پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔’’اسی تناظر میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ حملہ کرنے کی کوشش کی تو ‘‘اس بار طیارے گرنے کا اسکور پہلے سے زیادہ ہوگا۔