
پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور بڑی پیشرفت، اعلیٰ سطح پر کمیٹی قائم
ْوزیراعظم نے وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات پر کمیٹی تشکیل دے دی، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا پاکستان مذاکرات میں سعودی عرب سے تیل اور زراعت کے شعبوں میں بائے بیک سرمایہ کاری کی تجدید درخواست کرے گا ،ذرائع
اتوار 5 اکتوبر 2025 22:35
(جاری ہے)
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق مسعود ملک اور نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد کو کمیٹی کا شریک چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
کمیٹی کے ممبران میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احدچیمہ، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیرِ توانائی اویس لغاری، وزیر خوراک رانا تنویر حسین، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین اور دیگر شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کمیٹی کے مشترکہ چیئرمین سعودی ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے مرکزی ٹیمیں تشکیل دیں گے جو تیز رفتاری سے اپنے فرائض سرانجام دیں گی جبکہ اراکین کی دستیابی 6اکتوبر 2025سے یقینی بنائی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمیٹی کا قیام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کا دائرہ دفاع اور توانائی سے بڑھ کر ماحولیات اور موسمیاتی استحکام کے شعبوں تک وسیع ہو رہا ہے۔کمیٹی میں توانائی، تجارت، صنعت، مواصلات اور زراعت کے وفاقی وزرا شامل ہیں جبکہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، اسٹیٹ بینک، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اورریاض سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارت خانہ کے سینئر حکام بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے کوآرڈی نیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے تاکہ اقتصادی سفارت کاری میں سول و عسکری اداروں کے درمیان قریبی رابطہ یقینی بنایا جا سکے ۔وزیراعظم آفس نے ہدایت دی ہے کہ کمیٹی سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو تیز کریاور تمام اراکین (آج)چھ اکتوبر سے دستیاب رہیں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ سعودی عرب سے متعلق کسی بھی اجلاس کیلئے سفری منظوری ایک ہی دن میں زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کے اندر مکمل کی جائے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ایس آئی ایف سی کمیٹی کے ارکان کے سفر کے انتظامات اور منظوری کے لیے سفارشات وزیرِاعظم آفس کو بھیجے گا جنہیں اسی روز ایک گھنٹے کے اندر اندر منظور کیا جائے گا۔کمیٹی حسب ضرورت دیگر ارکان کو بھی شامل کر سکے گی جبکہ سیکریٹریل معاونت ایس آئی ایف سی فراہم کرے گانوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی وزیراعظم کو اپنی کارکردگی رپورٹ ہر پندرہ روز بعد پیش کرے گی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ان مذاکرات میں سعودی عرب سے تیل اور زراعت کے شعبوں میں بائے بیک سرمایہ کاری کی تجدید درخواست کرے گا جبکہ اسلام آباد کی کوشش ہوگی کہ سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ کیا جائے کیونکہ اس وقت دوطرفہ تجارت میں تین ارب ڈالر کا خسارہ سعودی عرب کے حق میں ہے جبکہ بات چیت کے دوران وہ تیل ریفائنری منصوبہ بھی زیرِ غور آئے گا جو ایک دہائی سے تعطل کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جانے کا امکان ہے جہاں وہ اقتصادی معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔مزید قومی خبریں
-
چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روکدی
-
پنشن کوئی خیرات نہیں ،ایک آئینی حق ہے، جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز رواں ماہ دورہ راولپنڈی کے دوران جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کریں گی، محمد حنیف عباسی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا سفاری پارک میں پاکستان کے سب سے بڑے ٹریمپولین پارک کا افتتاح
-
پی ڈی ایم اے کی اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی
-
پاکستانی حکومت کا روزویلٹ ہوٹل کو گرا کر کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے پر غور، امریکی جریدہ
-
گیس رائلٹی میں عدم ریکوریز اور سبسڈی کا غلط استعمال کیا گیا، رپورٹ میں انکشاف
-
سندھ حکومت کا تعلیمی بورڈز میں آٹومیشن اور ای مارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
-
منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں زمین سرکنے سے ایک درجن سے زائد عالیشان مکانات زمین بوس ہو گئے، شہری خوف میں مبتلا
-
محکمہ ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا
-
خیبرپختونخوا حکومت نے ایمل ولی خان کو سیکیورٹی اہلکار واپس دے دیے
-
پاکستان سمیت 8 ممالک کا حماس کے امریکی امن منصوبے پر ردعمل کا خیر مقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.