لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء)
وزیر اعلیٰ پنجاب
مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت
صوبائی کابینہ کا 29واں اجلاس منعقد ہوا جس میں 171 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا
۔صوبائی کابینہ نے
پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا
سیلاب کیلئے سب سے بڑے ریسکیو ریلیف انخلا آپریشن اور سب سے بڑا امدادی پروگرام کو سراہا۔ اجلاس میں
سیلاب متاثرین کو17 اکتوبر سے امدادی رقوم کی تقسیم شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے
سیلاب متاثرین کے لئے حتمی امدادی پیکج کی بھی منظوری دے دی ۔
جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ روپے اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ روپے، جزوی طور پر گرنے پر3 لاکھ روپے، کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ روپے اور جزوی طور پر گرنے پر 1.5لاکھ تک امداد دی جائے گی۔
(جاری ہے)
بڑے مویشی پر5 لاکھ روپے تک اور چھوٹے جانوروں کے مرنے پر 50ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں
سیلاب کے دوران 25فیصد فصل کے
نقصان پر 20ہزار فی ایکڑدینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب کے 2855 موضعات میں آبیانہ اور ایگریکلچر انکم ٹیکس کو معاف کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کہاگیاکہ سب
سیلاب متاثرین کو امداد ملے گی اور دریا کی گزر گاہ میںغیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں ملے گی۔
وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے
سیلاب کے دوران خدمات سراانجام دینے والی پوری ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے سینئر منسٹر
مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، خواجہ سلمان رفیق، عمران نذیر، کاظم پیرزادہ ، رانا سکندرحیات اور صہیب بھرتھ کوخراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے
سیلاب کے دوران شاندار خدمات پر سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی تنخواہوں میں 15 ہزار روپے ماہانہ اضافے کا اعلان کیا۔
کابینہ اجلاس میںپنجاب کے خلاف جھوٹ پھیلانے کے ٹرینڈ کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں
سیلاب کے دوران انسان ہی نہیں مویشیوں کی جانیں بچانے کے عمل کی تحسین کی گئی۔ سب سے بڑا
سیلاب ہونے کے باوجود شرح اموات سب سے کم ہونے پرتشکر اور سراہا گیا۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے کہا کہ
پنجاب میں ایسا تباہ کن
سیلاب پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ نارووال، مظفرگڑھ سمیت پورے کے پورے شہر
سیلاب سے متاثر ہوئے۔
منسٹرز ، ڈپٹی کمشنرز
،پولیس، ریسکیو، پی ڈی ایم اے اور سول ڈیفنس سمیت سب نے ناقابل بیان محنت کی۔ کابینہ میں ینگ لوگوں کوموقع دینے کے فیصلے کی درستگی کاپھر احساس ہوا۔کابینہ اور وزراء دفتروں میں بیٹھنے کے لئے نہیں عوام کے دکھ میں شریک ہونے کے لئے ہیں
۔سیلاب کے دوران ساڑھے 11لاکھ متاثرین کا
علاج بہت بڑاریکارڈ ہے۔وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں چاروں صوبے برابر اور محترم ہیں۔
کسی صوبے پر مشکل آئے
پنجاب سب کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ جس طرح دوسروں صوبوں کے لئے ہم دل اور وسائل کے دروازے کھلے رکھتے ہیں اسی طرح دوسروں سے توقع رکھتے ہیں
۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 2025سیلاب پر ایس ایم بی آر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ
پنجاب میں 27اضلاع کے 4678مواضع اور 2010ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئیں۔
سیلاب سے 4760581 آبادی متاثر،2640916 افراد ، 2117396 مویشی ریسکیو اور417 ریلیف کیمپ لگائے گئے۔
صوبائی کابینہ نے آئینی بل 2025 مسترد کر دیا۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے ایل ڈی اے کو بیوٹی پارلرز وغیر ہ پر ٹیکس لگانے سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے ہرممبربورڈکی نامزدگی کے لئے خصوصی ریسرچ کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے
پنجاب کے سولر پاور کے
بجلی نرخ میں دو روپے فی یونٹ کمی کر دی۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف کی ہدایت پر رینٹ اے
کار سروس پر ٹیکس کم کرکے 15فیصد کرنے کا حکم دے دیا۔
اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ایم بی بی ایس فیس 10ہزار
ڈالر مقرر کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے 20 ہزار
ڈالر فیس کی تجویز مسترد کر دی۔ دیگر صوبوں کے ایم بی بی ایس امیدواروں کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے سموگ کی آمد سے قبل مزید پیشگی اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے
پنجاب میں ہیلتھ اور ایجوکیشن کا کوئی ایجنڈا نہ روکنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے
پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو فلٹریشن پلانٹ آپریشنل رکھنے کی ہدایت کی اور غیرسرکاری اداروں کے زیر انتظام فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور بحالی کی ا جازت دے دی۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے وزیراعلیٰ آفس میں سپورٹ سٹاف کی بھرتی کی تجویزمسترد کر دی۔ کابینہ نے
لاہور میں
مریم نواز راشن کارڈ پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء اور انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسی کے منصوبے کی منظوری دی۔
پنجاب بھر میں 8084 کالج ٹیچنگ انٹرنز اور سکول ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔ انرجی ڈیپارٹمنٹ کے ریکنسلی ایشن سیل کے 14 پراجیکٹ بیسڈ ملازمین کے معاہدے کی مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں
پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں 25 آسامیوں پر بھرتی کے لیے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ
پنجاب کے ریجنل ڈائریکٹر کی بھرتی کے لیے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔
ماحولیاتی قوانین کے نفاذ اور فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے
پنجاب کے 10 حساس اضلاع میں 44آسامیوں کی منظوری دی گئی۔
پنجاب ٹرانسپورٹ
کمپنی میں77 آسامیوں پر بھرتیوں پر عائد پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔
پنجاب میں 379 اضافی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 872 سو۔کھلاڑیوں کے لئے ای-بائیکس کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں دریائے
سوات اور چکوال فلیش فلڈ کے متاثرین کے لیے جاری کردہ فنڈز کی ایکس فیکٹو منظوری دی گئی۔
پنجاب ڈومیسٹک ورکرز رولز 2024’’کے مسودے کی منظوری دی گئی۔
پنجاب وائلڈ لائف ہیزرڈ کنٹرول رولز 2025 کی منظوری دی گئی۔ مائنرز ویلفیئر بورڈ اور مائنز لیبر ہاؤسنگ بورڈ کے قیام کی منظوری دی گئی۔
پنجاب اور
چین کے صوبے گویژو کے درمیان دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے اظہار دلچسپی کی دستاویز پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل فاریسٹ،
پنجاب ( بی ایس 20) کے نئے عہدے کے قیام کے بعد
پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز رولز 2016 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔
جاری۔کابینہ نے
پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے قیام اور بورڈ آف کمشنرز کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری دے دی۔ سید محمد حسین ساملی ہسپتال میں
نواز شریف کارڈیک سنٹر اور
مری میں
نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر کے قیام کی منظوری دی گئی۔
مری میں ہارٹی کلچر ایجنسی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ ’’چیف منسٹر پروگرام برائے واٹر ایفیشنٹ ایگریکلچر‘‘کے تحت سبسڈی کی منظوری دی گئی۔
چیف منسٹر
پنجاب ہائی پاور ٹریکٹر پروگرام 2025-26 کے تحت سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر ان پوٹھوہار کے عنوان سے ترقیاتی پروگرام کے تحت سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے ری ویمپنگ، انوائرنمنٹل مانیٹرنگ سینٹر کو بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے ای پی اے میں ضم کیا جائے گا ۔
پوٹھوہار واٹر بورڈ کے قیام اور سیمنٹ پلانٹس کے قیام یا توسیع کے لیے مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ میو ہسپتال
لاہور کے مرکزی ایمرجنسی بلاک کی ری ویمپنگ، ری اسٹرکچرنگ اور مضبوطی کے منصوبے کی تکمیل کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ کاونٹر نارکوٹکس فورس
پنجاب کے قیام ، مجوزہ’’چناب یونیورسٹی آف سائنس اینڈ
ٹیکنالوجی، رحیم یار خان‘‘کو چارٹر دینے کی منظوری دی گئی۔
بیسک سائنسز اینڈ کلینیکل سائنسز کے مضامین میں سپیشل سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر 3 سالہ کنٹریکٹ بنیاد پر تدریسی عملے کی 65 سال کی عمر تک تقرری کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے 9مئی کے مقدمات میں سپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کی تقرری کے فیصلے کی واپسی کی منظوری دے دی۔ اعلیٰ
تعلیم کے محکمہ کے انتظامی دائرہ اختیار میں آنے والی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔
ٹرشری کئیر ہسپتالوں کی ازسرِنو تعمیر کے منصوبے کے تحت فرنیچر اور آلات کی خریداری کے لیے فنڈز کی فراہمی اورپنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے حق میں صوبے بھر میں موجود 5,182 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے آپریشن و مینٹیننس کے لیے سالانہ گرانٹ کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ سرکاری تقریبات کی براہِ راست نشریات کے لیے OB/DSNG وین کی خریداری کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔
پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی کے لیے سیڈ منی کی مد میں فنڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی۔ ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے علاقے پھول نگر میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب ویلیو ایڈیشن فنانسنگ برائے پنک سالٹ کے نام سے
قرضہ سکیم کو ترقیاتی پروگرام 2025-26 میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ضلع اٹک میں پانچ پلیسر گولڈ بلاکس کی مزید تحقیقات،ریزرو قیمت کے تعین اور مائننگ پلان کی تیاری کے لیے کنسلٹنسی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔
ضلع
لاہور کے ترقیاتی پروگرام 2025-26 میں موجود سکیموں کے متبادل منصوبوں کی منظوری جبکہ
لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریبات اور میڈیا مہم کے لیے
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حق میں
پنجاب ٹرانسپورٹ
کمپنی کے ذریعے ڈیپازٹ ورک کے طور پر گرانٹ کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی۔ نیلا گنبد کے متاثرہ افراد کے لیے معاوضے کی ادائیگی کے سلسلے میں 612.10 ملین روپے کے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
وزیر اعلیٰ کے پروگرام‘‘ماڈل ویلیج (مثالی گاؤں)’’کے تحت
بلدیاتی خدمات کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ماحولیات،تحفظ و تبدیلی آب و ہوا کے محکمے کی نئی سکیم’’ورلڈ بینک کے PCAP کے تحت 25 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز کی تنصیب‘‘ کی منظوری دی گئی۔ تبدیلی،لاگت میں اضافے اور ترقیاتی پروگرام 2025-26 میں
بجٹ کے اضافی اجرا کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے لیے نجی شعبے کے نمائندے کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
نیپرا ایکٹ 2018 کے تحت اپیلیٹ ٹربیونل میں ممبر (فنانس) کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 2025 کے سیکشن 50 کے تحت نارکوٹکس کنٹرول سٹیشنز کے قیام کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب آسان
کاروبار فنانس نارتھ’’کی نمایاں خصوصیات کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب آسان
کاروبار فنانس سینٹر کی نمایاں خصوصیات کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب آسان
کاروبار فنانس ساوتھ کی نمایاں خصوصیات کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب آسان ایکسپورٹ فنانس برائے ایس ایم ایز’’کو ترقیاتی پروگرام (ADP) 2025-26 میں شامل کرنے اور اس کی خصوصیات کی منظوری دی گئی۔
پنجاب انفارمیشن کمیشن کے چیف انفارمیشن کمشنر اور انفارمیشن کمشنرز کے لیے یکمشت پیکیج کی منظوری دی گئی۔
موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم،
گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کو مالک کے نام سے منسلک کیا جائے گا ۔ کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے متعلق عوامی آگاہی اور متعلقہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں چیئرپرسنز، سیکرٹریز اور کنٹرولرز آف امتحانات کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری دی گئی۔
لاہور واٹر اینڈ ویسٹ واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ اے آئی آئی بی کے ساتھ پروجیکٹ ایگریمنٹ پر دستخط کے لیے لون نیگوشی ایشن ٹیم کی تشکیل اور اجازت کی منظوری دی گئی۔
پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی میں بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری جبکہ
پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹو مینجمنٹ اتھارٹی کے غیر سرکاری اراکین کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ایکٹ 2015 کے دائرہ
کار میں گوجرانوالہ اور سرگودھا کو شامل اور
پنجاب صاف
پانی اتھارٹی کے منصوبوں کے لیے اضافی فنڈز کی فراہمی اور منظوری دی گئی۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی
لاہور کے اپیلٹ ٹریبونل کے لیے جوڈیشل ممبر اور چیئرپرسن کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
پنجاب لیبر کورٹس (شاہیوال، فیصل آباد IV، سرگودھا) کے لیے پریذائیڈنگ افسران کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
سیکرٹری سروسز کی نامزدگیوں کی منظوری جبکہ
پنجاب بھر میں صنعتی، تجارتی اداروں اور گھریلو ملازمین کے لیے کم از کم اجرت کے نئے نرخ مقرر کرنے اور گندم ریلیز پالیسی 2025-26 کی منظوری دی گئی۔
پنجاب لائف انشورنس
کمپنی کے لیے بورڈ کی سفارشات، سلیکشن کمیٹی اور سرمایہ میں اضافہ کی منظوری دی گئی۔ رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ایم پی او 1960 سیکشن 3(1) کے تحت حکم کو کالعدم قرار دینے سے متعلق رِٹ پٹیشن پر منظوری دی گئی۔
انسدادِ بدعنوانی عدالت
ساہیوال کے لیے سپیشل جج کی نامزدگی ،
لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں
پنجاب ڈیفامیشن ٹریبونلز کے قیام اور
پنجاب صاف
پانی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 (ترمیم شدہ) کے خاتمے کی منظوری دی گئی۔
پنجاب انوائرمنٹ اینڈ کلائمیٹ چینج انڈاؤمنٹ فنڈ
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔
پاکستان میں دوسری باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں ضلع
لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کو ADP 2025-26 میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کی منظوری،
گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کو مالک کے نام سے منسلک کیا جائے گا دی گئی۔
نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ،
لاہور کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔
سپیشل برانچ،
پنجاب کے انٹیلی جنس و ٹیکنیکل کیڈرز میں بھرتیوں پر پابندی میں نرمی اور انٹیلی جنس کیڈر کے سیکریٹری سروس رولز میں ترمیم اور
پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری بھی دی گئی
۔پنجاب کی خواتین کے خلاف تشدد سے تحفظ ایکٹ 2016 کے ڈرافٹ رولز کی منظوری بھی دی گئی۔
پنجاب وائلڈ لائف رولز 1974 میں ترامیم 2025، ڈرگز ایکٹ 1976 میں مجوزہ ترامیم 2025
،پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ایکٹ 2016 میں ترامیم، معدنیات کے شعبے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کی ہم آہنگی اور مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کی منظوری دی گئی۔
حقِ پُرامن
احتجاج ایکٹ
پنجاب 2024 کے نفاذ کی منظوری بھی دی گئی۔ وقف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ 2024 سے متعلق قانونی و انتظامی امور اور
پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ 2004 (ترمیم شدہ 2013) کے تحت بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نئی تشکیل کی منظوری دی گئی۔
پنجاب معذور افراد بااختیاری ایکٹ 2022 میں ترمیم، فاریسٹ ایکٹ 1927 میں ترمیم ،
پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے پہلے شیڈول میں مجوزہ ترامیم اورپنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے دوسرے شیڈول میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن ایکٹ 2024 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میںایکسائز
پولیس اسٹیشنز کے قیام کے لیے
پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ 2024 کے مسودے کی منظوری دی گئی۔
لاہور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت‘‘واٹر میٹرز کی خریداری، تنصیب، آپریشن اور مینٹیننس’’کے منصوبے کے خاتمے کی منظوری دی گئی۔
گورنمنٹ آف
پنجاب، ایس اینڈ جی اے ڈی،
لاہور ایئرپورٹ کے وی آئی پی فلائٹ کے تکنیکی عملے کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ انتظامی عدالتوں کے عملے کے لیے اسپیشل جوڈیشل الاؤنس، جوڈیشل الاؤنس اور یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی۔
پنجاب آلٹرنیٹو ڈِسپیوٹ ریزولوشن ایکٹ 2019 کے تحت چیئرمین، ڈائریکٹر جنرل اور چھ ماہرین کی شرائطِ
ملازمت کے تعین کی منظوری دی گئی۔
ای سی ایس پی کی تنظیم نو، عملی استحکام اور استعداد
کار میں اضافے کے لیے حکومتِ
پنجاب کی جانب سے 2 ارب روپے بطور سیڈ منی فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ سرکاری اسپتالوں کے یو ایچ آئی مریضوں کے ادویات کے حصے کے بدلے میں ادویات کی خریداری کے تحت فنڈز مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ سولر پراجیکٹس کے آپریشن و مینٹیننس کے لیے سروس لیول ایگریمنٹ فریم ورک کی منظوری دی گئی۔
فور گلاس وال انٹرنیشنل سکواش فیسلٹی ایٹ
لاہور گیریسن گرینز’’کی سکیم کے نام کو‘‘فور گلاس وال انٹرنیشنل اسکواش فیسلٹی ایٹ ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس، ڈیفنس
ہاکی ایرینا، ایوب اسٹیڈیم
لاہور’’میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ منصوبہ جاتی سرگرمیوں جیسے فزیبلٹی اسٹڈیز، سروے اور تھرڈ پارٹی ویلیڈیشنز کے لیے فریم ورک کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور
پنجاب تھرمل پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ٹیرف میں تبدیلی سے متعلق نیشنل ٹاسک فورس برائے پاور سیکٹر اصلاحات کی سفارشات کی منظوری دے دی۔
پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹو مینجمنٹ اتھارٹی کے مالی سال 2017-18 سے 2023-24 تک کے بیرونی آڈٹ کے لیے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو،
پنجاب کے بورڈ آف گورنرز کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں
پنجاب سپیشلائزڈ میڈیکل انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2025 کے تحت
جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی
لاہور اور
نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔
قائداعظم تھرمل پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
پنجاب انرجی ہولڈنگ
کمپنی لمیٹڈ کے مالی سال 2025-26 کے آپریشنل اخراجات کے لیے 41.927 ملین روپے کے قرض کی منظوری دی گئی۔
پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کے لیی400 ملین روپے بطور سیڈ منی ضمنی گرانٹ کے ذریعے مالی سال 2025-26 کے دوران فراہم کرنے اورسالانہ ترقیاتی پروگرام میں 11 نئے منصوبوں کو ضمنی سکیموں کے طور پر شامل کرنے اور موجودہ مالی سال میں فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ ضمنی گرانٹ کے طور پر فنڈز ، وزیرِ اعلیٰ ڈسٹرکٹ ایس ڈی جیز پروگرام کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے فنڈز کی فراہمی اوررواں مالی سال میں غیر فنڈ شدہ منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔
وزیرِ اعلیٰ
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا کے منصوبوں کو ترقیاتی پروگرام 2025-26 میں شامل کرنے اور
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت پیش کردہ
پنجاب فنانس کمیشن کی سفارشات کی منظوری دی گئی۔ پی ایس ڈی پی منصوبوں کے فنڈز کی دوبارہ اجازت /تجدید کی منظوری دی گئی۔44 بی آئی ایس ای گوجرانوالہ، بہاولپور، اور راولپنڈی کے مرحوم افسران کے لواحقین کو تنخواہ / مالی ادائیگی کے لیے او ایس ڈی (بی ایس17) کے عہدوں کے قیام
،پنجاب سینٹر آف ایکسی لینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم میں چیف کوآرڈینیشن آفیسر اور ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر کی تقرری اورپنجاب نرسنگ اینڈ ہیلتھ ورک فورس ریفارم پروگرام کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میںریبیٹ کی مدت 30 ستمبر 2025 سے 31 اکتوبر 2025 تک بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
پاکستان آرمی کو
سیلاب کے بعد انفراسٹرکچر کی بحالی اور سیکیورٹی تیاریوں کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ بینک آف
پنجاب کے ساتھ پیمنٹ سروس پرووائیڈر کے حوالے سے سروس لیول ایگریمنٹ کی منظوری دی گئی۔
پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد حلیم خان کی کنٹریکٹ مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
گیٹنگ رزلٹ پراجیکٹ سے متعلق
مذاکرات کی دعوت اور منظوری دی گئی۔ کابینہ نے
میاں نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال مناواں کو ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرانتظام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے طور پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ ستھرا
پنجاب پروگرام کے لیے عالمی فورمز میں شرکت کی منظوری دی گئی۔
ساہیوال، گوجرانوالہ اور
ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈز آف مینجمنٹ کی تشکیل کی منظوری دی گئی جوسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ہوں گے ۔
اجلاس میں ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹیز
(لاہور و بہاولپور) کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی۔
پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن پروگرام کے دائرہ
کار میں نئے منصوبوں کی شمولیت اور ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دی گئی۔
پنجاب اسپیشل کورٹس (اوورسیز پاکستانی پراپرٹی) ایکٹ 2025 کے تحت خصوصی عدالتوں کے لیے ججوں کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
اضافی گرانٹ کے طور پر 3 ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی کی منظوری برائے مالی سال 2025-26 دی گئی
۔پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام کے نفاذ کے لیے تمام سرکاری اراضی
پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے نام منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔
لاہور واٹر اینڈ ویسٹ واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ کے لیے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے معاہدہ کرنے کے لیے قرض مذاکراتی ٹیم کی تشکیل اور دستخط کے اختیار کی منظوری دی گئی۔
قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں پلگ اینڈ پلے اسٹیچنگ یونٹس کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ /اظہارِ دلچسپی جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میںپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میںشماریاتی اسسٹنٹ کے عہدے کو گریڈ 15 سے گریڈ 16 میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔
لاہور نالج پارک
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں چھ خودمختار ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں بھرتیوں پر عائد پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کے لیے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ جگر کے کینسر کے
علاج کے لیے
پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر
لاہور سے 410,500 روپے کے طبی اخراجات کی ادائیگی/ری ایمبرسمنٹ کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز کے لیے ڈویلپمنٹ ایجنسیز اور لوکل گورنمنٹس کو لینڈ کنورژن چارجز سے استثنا دینے کی منظوری دی گئی۔
سی بی ڈی سیالکوٹ سائٹ کو ضلع سیالکوٹ (2023-2043) کے سائٹ ڈویلپمنٹ زون میں شامل کرنے کے لیے ایریا نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی ۔ غر یب وال سیمنٹ لمیٹڈ کو ضلع چکوال کے علاقے اسماعیل وال میں 10,000 ٹی پی ڈی لائن-II سیمنٹ پلانٹ قائم کرنے کے لیے
این او سی کے اجراء کی منظوری دی گئی ۔ اخوت انسٹیٹیوٹ، قصور کو چارٹر کے اجراء،
پنجاب مینجمنٹ پے اسکیل 2023 کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میںعدالتی فیصلے کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر کے حکم کے تحت نظر بند سلمان غلام مہدی کی رہائی سے متعلق نمائندگی کی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ کے 27ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی منظوری دی گئی۔ قانون سازی اور
نجکاری سے متعلق کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے 18ویں، 19ویں، 20ویں، 21ویں، 22ویں، 23ویں اور 24ویں اجلاسوں کے منٹس کی منظوری و توثیق کی منظوری دی گئی۔ 134کابینہ کی 28ویں میٹنگ کے ایجنڈا نمبر 08 اور 41 کی میٹنگ منٹس کی تصحیح کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کی قانون و نظم کمیٹی کی 30ویں تا 35ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق دی گئی۔