کرکٹ کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھارتی بورڈ کا میچ فکسنگ کو جرم قرار دینے کی درخواست
کرکٹ میچوں میں بدعنوانی کے رجحانات کھیل پر منفی اثر ڈالتے ہیں اور کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں، دستاویز
جمعہ 24 اکتوبر 2025 00:50
(جاری ہے)
بھارتی کرکٹ بورڈ کا قانونی مؤقف ہے کہ میچ فکسنگ دھوکہ دہی کے ذریعے چیٹنگ کے زمرے میں آتی ہے جو کہ بھارتی تعزیری قانون (آئی پی سی) کے تحت پہلے سے ایک جرم ہے، لہٰذا اسے بھی جرم سمجھا جانا چاہیے۔
یہ اپیل کرناٹک میں 2018ط2019 کے دوران ایک ریاستی کرکٹ لیگ میں مبینہ میچ فکسنگ کے الزامات سے جڑی ہے، جس میں 6 افراد بشمول 2 کھلاڑی، کوچ، اور ٹیم کے مالک شامل تھے تاہم، ریاست کی ہائی کورٹ نے 2022 میں اس کیس کو فوجداری مقدمہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔بھارت میں میچ فکسنگ کا پہلا بڑا اسکینڈل اپریل 2000 میں منظر عام پر آیا، جب پولیس نے سٹے بازوں اور جنوبی افریقہ کے کپتان ہانسی کرونیے کے درمیان کالز انڈیا کے دورے کے دوران پکڑ لیں۔کرونیے نے میچ فکسنگ کا اعتراف کیا اور بتایا کہ بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے اسے سٹے بازوں سے متعارف کرایا تھا۔بی سی سی آئی نے 2019 میں اپنا انسدادِ بدعنوانی ضابطہ (اینٹی کرپشن کوڈ) متعارف کرایا، جس کے تحت بورڈ کو جرمانے اور تاحیات پابندی عائد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔عدالت میں جمع کرائے گئے اس ضابطے میں کہا گیا کہ عوام کا کھیل کے نتائج کی سچائی اور دیانت داری پر اعتماد برقرار رہنا انتہائی ضروری ہے، اگر یہ اعتماد متزلزل ہو گیا، تو کرکٹ کی بنیاد ہی ہل جائے گی۔ایک اور بڑا تنازع 2013 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران سامنے آیا، جب راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو اسپاٹ فکسنگ اور سٹے بازی میں ملوث پایا گیا۔بی سی سی آئی نے ملوث کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کیں اور متعلقہ ٹیموں کو دو سال کے لیے معطل کر دیا۔ہمسایہ ملک سری لنکا نے 2019 میں میچ فکسنگ سے نمٹنے کے لیے سخت قوانین متعارف کرائے، جن کے تحت 10 سال تک قید اور 10 کروڑ سری لنکن روپے (تقریباً 3 لاکھ 33 ہزار امریکی ڈالر) تک جرمانہ مقرر کیا گیا۔اس وقت کے وزیرِ کھیل ہرن فرنینڈو نے کہا تھا کہ کھیل بدعنوانی سے اوپر سے نیچے تک متاثر ہے۔سری لنکا کے سابق اسپنر سچتھرا سینانائیکے جون میں ان قوانین کے تحت پہلے شخص تھے جن پر مقدمہ چلایا گیا، تاہم انہوں نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
سابق کرکٹر جاوید میانداد بھی بانی پی ٹی آئی کے حق میں بول پڑے
-
ٹھیک ہے، عمران خان نے ورلڈ کپ جیتا تھا، لیکن اب 9 مئی بھی کیا ہے، بغاوت اور کرپشن الزامات پر جیل میں ہے
-
گوجرانوالہ میں افسوسناک حادثہ؛ ستھرا پنجاب کی ٹریکٹر ٹرالی نے 5 سالہ بچی کو کچل دیا
-
عمران خان کو اندھیری رات میں جعلی طریقے سے ہسپتال لاکر سپریم کورٹ کے حکم کے ساتھ فراڈ کیا گیا
-
میر رضا قتل کیس؛ جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والے شخص کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان
-
ڈولی پارٹن کی جگہ ان کی ہم شکل کی تصویر نشر، امریکی نیوز چینل نے معافی مانگ لی
-
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
پی ڈی ایم اے نے صوبے میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا
-
ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگراموں کی اجازت محدود کر دی
-
افتخارگیلانی کو نون لیگ کشمیر کے صدر شاہ غلام قادرنے ووٹ نہیں دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
-
سرحد یونیورسٹی سے احتجاجی طلباء نکالے جانے کی خبریں غلط ہیں، کیمپس ڈائریکٹر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.